حَدَّثَنَا محمد بن إبراهيم بن الفضل، حَدَّثَنَا الحسين بن محمد بن زياد، حَدَّثَنَا الزُّبير بن بكّار قال: لما حَضَرَت مخرمةَ بن نوفل الوفاةُ بَكَتْه ابنتُه، فقالت: وا أَبَتاه، كان هيِّنًا ليِّنًا فأفاق فقال: مَن النادبةُ؟ فقالوا: ابنتُك، فقال: تعالَيْ، فجاءت، فقال: ليس هكذا يُندَبُ مِثلي، قولي: وا أَبتاه، كان شَهمًا شَيظَميًّا، كان أبًا حَصينًا (2) .
Translation: طلحہ بابر
زبیر بن بکار سے روایت ہے کہ جب سیدنا مخرمہ بن نوفل رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو ان کی بیٹی ان پر رونے لگی اور کہا: ”ہائے اباجان! آپ بہت نرم دل اور شفیق تھے،“ اس پر انہیں افاقہ ہوا اور پوچھا: ”یہ بین کرنے والی کون ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”آپ کی بیٹی،“ انہوں نے فرمایا: ”قریب آؤ،“ جب وہ آئی تو انہوں نے کہا: ”مجھ جیسے شخص پر اس طرح بین نہیں کیا جاتا، بلکہ یہ کہو: ہائے میرے اباجان! جو نہایت بہادر، قوی جثہ اور مضبوط پناہ گاہ تھے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6188]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6188] [ترقيم الشركة 6128]