☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6180
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6180
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حَدَّثَنَا محمد بن أحمد بن أنس، حَدَّثَنَا عبد الله بن بكر السَّهْمي، حَدَّثَنَا حاتم بن أبي صَغيرة أبو يونس القُشَيري، عن سِماك بن حَرْب، رَفَعَ الحديثَ. وعن حاتم (1) ، عن السُّدِي، عن البَراء بن عازبٍ: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أُتيَ فقيل: يا رسول الله، إنَّ أبا سفيان بن الحارث بن عبد المطَّلب يَهجُوك، فقام ابن رَوَاحة فقال: يا رسول الله، ائذَنْ لي فيه، فقال:"أنت الذي تقول: يُثبِّتُ اللهُ؟ قال: نعم، قلت يا رسول الله: يُثبِّتُ اللهُ ما أعطاك من حَسَنٍ … تثبيتَ موسى ونَصرًا مثل ما نُصِرا قال:"وأنت يفعلُ اللهُ بك خيرًا مثل ذلك". قال: ثم وَثَبَ كعبٌ، فقال: يا رسول الله، ائذَنْ لي فيه، قال:"أنت الذي تقول: هَمَّتْ؟" قال: نعم يا رسول الله: هَمَّتْ سَخِينةُ أن تُغالبَ ربَّها … فَلَيُغلَبنَّ مُغالِبُ الغُلَّابِ قال:"أمَا إِنَّ الله لم يَنسَ ذلك لك" (2) . قال: ثم قام حسّانُ فقال: يا رسول الله، ائذَنْ لي فيه، وأخرج لسانًا له أسودَ، فقال: يا رسول الله، ائذَنْ لي إن شئتُ أفرَيتُ به المَزادَ، فقال:"اذهبْ إلى أبي بكرٍ ليحدِّثَك حديثَ القوم وأيامَهم وأحسابَهم، واهجُهُمْ وجِبريلُ معك" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة. إنما أخرجه مسلم بطوله من حديث الليث بن سعد عن خالد بن يزيد. ذكرُ مناقب مَخرَمة بن نَوفَل القُرشي ﵁ -
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6065 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! بے شک ابو سفیان بن حارث بن عبدالمطلب آپ کی ہجو (برائی) کرتا ہے، تو سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! مجھے اس کی ہجو کرنے کی اجازت عطا فرمائیں،“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم وہی ہو جس نے یہ کہا تھا کہ اللہ ثابت قدم رکھے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، میں نے کہا تھا: «يُثبِّتُ اللهُ مَا أَعْطَاكَ مِنْ حَسَنٍ … تَثْبِيتَ مُوسَى وَنَصْرًا مِثْلَ مَا نُصِرَا» ”اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو حسن و خوبی عطا فرمائی ہے اسے اسی طرح ثبات عطا کرے جیسے موسیٰ علیہ السلام کو ثبات دیا اور آپ کی ایسی ہی مدد فرمائے جیسی ان کی کی گئی تھی،“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور اللہ تمہارے ساتھ بھی ویسا ہی بھلائی والا معاملہ فرمائے۔“ پھر سیدنا کعب رضی اللہ عنہ اٹھے اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! مجھے اس کی ہجو کرنے کی اجازت دیں،“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم وہی ہو جس نے کہا تھا: «هَمَّتْ» ؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں یا رسول اللہ: «هَمَّتْ سَخِينةُ أَنْ تُغَالِبَ رَبَّهَا … فَلَيُغلَبَنَّ مُغَالِبُ الغُلَّابِ» ”قبیلہ قریش نے اپنے رب پر غالب آنے کا ارادہ کیا، تو مغلوب کر دیا جائے گا وہ جو تمام غالب آنے والوں پر غالب آنے والے (اللہ) کا مقابلہ کرنا چاہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ رہو کہ اللہ تمہاری اس بات کو نہیں بھولا۔“ پھر سیدنا حسان رضی اللہ عنہ اٹھے اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! مجھے اجازت دیں،“ اور انہوں نے اپنی سیاہ زبان نکال کر دکھائی اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! مجھے اجازت دیں، اگر آپ چاہیں تو میں اپنی زبان سے ان کی آبرو کے مشکیزوں کو پھاڑ ڈالوں،“ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ابوبکر کے پاس جاؤ تاکہ وہ تمہیں اس قوم کی تاریخ، ان کے ایام اور ان کے حسب و نسب سے آگاہ کریں، پھر تم ان کی ہجو کرو اور جبرائیل تمہارے ساتھ ہوں گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، البتہ امام مسلم نے اسے خالد بن یزید کی روایت سے طویل نقل کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6180]
تخریج الحدیث
«حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف، أما من جهة سماك بن حرب فلإرساله، وأما من جهة السدي - وهو إسماعيل بن عبد الرحمن - فلانقطاعه، فأغلب الظن أنه لم يسمع من البراء، والله تعالى أعلم. وأخرجه ابن سعد في "الطبقات" 4/ 325، ومن طريقه ابن عساكر في "تاريخ دمشق" 12/ 504 ...» [ترقيم الرساله 6180] [ترقيم الشركة 6120] [ترقيم العلميه 6065]
الحكم على الحديث
حسن لغيره
Grade: حسن لغيره
← Previous Hadith (6179) Back to Bab Next Hadith → (6181)