أخبرنا أبو النَّضر محمد بن محمد الفقيه، حَدَّثَنَا عثمان بن سعيد الدارمي، حَدَّثَنَا أبو صالح، حدثني الليث، حدثني عُبيد الله بن المغيرة، عن عِرَاك بن مالك، أنَّ حَكِيم بن حِزَام قال: كان محمدٌ النبيُّ أحبَّ الناس إليَّ في الجاهلية، فلما تنبَّأَ وخرج إلى المدينة فشَهِدَ حكيمُ بن حِزام الموسمَ، فوجد حُلَّةً لِذِي يَزَن تُباع بخمسين درهمًا، فاشتراها ليُهدِيَها إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقَدِمَ بها عليه، وأَرادَه على قبضِها، فأَبَى عليه؛ قال عُبيدُ الله: حَسِبتُ أنه قال:"إِنَّا لا نَقبلُ من المشركين شيئًا، ولكن إن شئتَ أخذناها بالثَّمن"، فأعطيتُها إياه حتَّى أتَى المدينة (1) ، فلَبِسها، فرأيتُها عليه على المنبر، فلم أَرَ شيئًا قطُّ أحسنَ منه فيها يومئذٍ، ثم أعطاها أسامةَ بنَ زيد فرآها حكيمٌ على أسامة فقال: يا أسامةُ، أنتَ تَلْبَسُ حُلَّةَ ذِي يَزَن؟! قال: نعم، لأنا خيرٌ من ذي يَزَن، ولأَبي خيرٌ من أبيه، ولأُمِّي خيرٌ من أُمِّه. قال حكيم: فانطلقتُ إلى مكة أُعجِّبُهم بقول أسامة (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6050 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
عراک بن مالک سے روایت ہے کہ سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”زمانہ جاہلیت میں محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) مجھے تمام لوگوں سے زیادہ محبوب تھے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نبوت ملی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ تشریف لے گئے، تو حکیم بن حزام حج کے موقع پر مکہ آئے، انہوں نے یمن کے بادشاہ ذی یزن کا ایک جبہ دیکھا جو پچاس درہم میں بک رہا تھا، انہوں نے اسے خرید لیا تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تحفہ پیش کریں، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور تحفہ قبول کرنے کی درخواست کی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انکار فرما دیا؛“ عبیداللہ کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے یہ کہا: ”ہم مشرکوں سے کوئی چیز (بطورِ ہدیہ) قبول نہیں کرتے، لیکن اگر تم چاہو تو ہم اسے قیمت کے عوض لے سکتے ہیں،“ چنانچہ میں نے وہ جبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دے دیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ تشریف لے گئے، پھر میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر وہی جبہ پہنے ہوئے تھے، اس دن میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے زیادہ حسین کسی کو اس جبے میں نہیں دیکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ جبہ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کو دے دیا، حکیم نے اسامہ کو وہ پہنے ہوئے دیکھا تو کہا: اے اسامہ! کیا تم ذی یزن کا جبہ پہنتے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں، کیونکہ میں ذی یزن سے بہتر ہوں، میرے والد اس کے والد سے بہتر ہیں اور میری والدہ اس کی والدہ سے بہتر ہیں۔“ حکیم کہتے ہیں کہ میں مکہ واپس آیا اور اسامہ کی اس بات پر لوگوں کو تعجب سے بتانے لگا۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6165]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، دون قوله: "فرأيتها عليه على المنبر … " إلى آخره، وهذا إسناد ضعيف من أجل أبي صالح، وهو عبد الله بن صالح، كاتب الليث بن سعد، وقد تفرَّد بالقول المشار إليه.» [ترقيم الرساله 6165] [ترقيم الشركة 6105] [ترقيم العلميه 6050]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح