☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6159
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6159
أخبرنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حَدَّثَنَا مصعب بن عبد الله؛ فذكر نَسَبَ حَكيم بن حِزام وزاد فيه: وأُمُّه فاخِتةُ بنت زهير بن أسد بن عبد العُزّى، وكانت ولدت حكيمًا في الكعبة، وهي حاملٌ فضربها المَخَاضُ وهي في جوف الكعبة، فولدته فيها، فحُمِلَت في نِطْعٍ (3) ، وغُسِلَ ما كان تحتَها من الثياب عند حوض زمزم، ولم يُولَد قبلَه ولا بعدَه في الكعبة أحد (4) . وَهِمَ مصعبٌ في الحرف الأخير، فقد تواترت الأخبارُ أنَّ فاطمةَ بنتَ أَسَد وَلَدَتْ أميرَ المؤمنين عليَّ بن أبي طالب كرَّم الله وجهه في جَوف الكعبة (1) .
Translation: طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کا نسب ذکر کیا اور اس میں یہ اضافہ کیا کہ ان کی والدہ فاختہ بنت زہیر بن اسد بن عبدالعزیٰ تھیں، انہوں نے حکیم کو خانہ کعبہ کے اندر جنم دیا تھا، وہ حاملہ تھیں کہ کعبہ کے اندر ہی انہیں دردِ زہ ہوا اور وہیں ولادت ہوئی، انہیں چمڑے کے ایک بستر پر اٹھا کر باہر لایا گیا اور ان کے نیچے والے کپڑوں کو زمزم کے حوض کے پاس دھویا گیا، ان سے پہلے یا ان کے بعد کعبہ میں کوئی پیدا نہیں ہوا۔ مصعب سے آخری بات میں چوک ہوئی ہے کیونکہ یہ خبریں حدِ تواتر کو پہنچی ہوئی ہیں کہ سیدہ فاطمہ بنت اسد رضی اللہ عنہا نے امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ کو خانہ کعبہ کے اندر جنم دیا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6159]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6159] [ترقيم الشركة 6099]
← Previous Hadith (6158) Back to Bab Next Hadith → (6160)