حَدَّثَنَا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الله بن رُسْتَهْ، حَدَّثَنَا سليمان بن داود حَدَّثَنَا محمد بن عمر، حدثني المنذر بن عبد الله، عن موسى بن عُقبة، عن أبي حَبيبة مولى الزُّبير قال: سمعتُ حَكيم بنَ حِزَام يقول: ولِدتُ قبل قُدوم أصحاب الفيل بثلاثَ عشرةَ سنةً، وأنا أَعقِلُ حين أراد عبد المطلب أن يَذبَحَ ابنهَ عبدَ الله، وذلك قبلَ مولد النَّبِيِّ صلى الله عليه و آله وسلم بخَمسِ سنين. قال ابن عمر (2) : وشهد حَكِيمُ بن حِزَام مع أبيه الفِجَارَ، وقُتل أبوه حزام بن خويلد في الفِجَار الأخير، وكان حكيمٌ يُكْنَى أبا خالد، وكان له من الولد عبدُ الله، وخالد، ويحيى، وهشام وأمهم زينب بنت العوّام بن خُوَيلِد بن عبد العُزَّى بن قُصَي، ويقال: بل أمُّ هشام بن حكيمٍ مُلَيكةُ بنت مالك بن سعد من بني الحارث بن فِهْر، وقد أدرك ولدُ حكيم بن حِزَام كلُّهم النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم، وأسلموا يوم الفتح، وصَحِبوا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم. وكان حكيمُ بن حِزَام، فيما ذُكِر قد بلغ عشرين ومئةَ سنة، ومرَّ به معاويةُ عامَ حَجَّ، فأرسل إليه بلَقُوح يشربُ من لبنها، وذلك بعد أن سأله: أيَّ الطعام تأكل؟ فقال: أمَا مَضْغٌ، فلا مَضْغَ فيَّ، فأرسل إليه باللَّقُوح، وأرسل إليه بصِلَةٍ، فأَبى أن يقبلَها، وقال: لم آخذ من أحدٍ بعد النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم شيئًا، ودعاني أبو بكرٍ وعمر إلى حقِّي فأبَيتُ عليهما أن آخذَه (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6043 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
ابو حبیبہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میں اصحابِ فیل کی آمد سے تیرہ سال پہلے پیدا ہوا تھا، اور میں اس وقت عقل و شعور رکھتا تھا جب عبدالمطلب نے اپنے بیٹے عبداللہ کو ذبح کرنے کا ارادہ کیا تھا، اور یہ واقعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت سے پانچ سال پہلے کا ہے۔“ ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ حکیم بن حزام اپنے والد کے ساتھ جنگِ فجار میں شریک ہوئے تھے اور ان کے والد حزام بن خویلد آخری معرکہ فجار میں قتل ہو گئے، حکیم کی کنیت ابو خالد تھی، ان کی اولاد میں عبداللہ، خالد، یحییٰ اور ہشام شامل تھے اور ان کی والدہ زینب بنت عوام تھیں، ایک قول کے مطابق ہشام کی والدہ ملیکہ بنت مالک تھیں۔ حکیم کی تمام اولاد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا زمانہ پایا، فتح مکہ کے دن اسلام لائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحبت کا شرف حاصل کیا۔ مروی ہے کہ حکیم بن حزام کی عمر ایک سو بیس سال ہوئی، جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے حج کے سال ان کے پاس دودھ والی اونٹنی بھیجی، اس سے قبل ان سے پوچھا کہ آپ کیا کھاتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: ”مجھ میں اب چبانے کی سکت نہیں رہی،“ تو انہوں نے پینے کے لیے اونٹنی اور ایک عطیہ بھیجا، مگر انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور فرمایا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد کسی سے کچھ نہیں لیا، مجھے ابوبکر اور عمر نے میرا حق لینے کے لیے بلایا مگر میں نے ان سے بھی لینے سے انکار کر دیا تھا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6157]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6157] [ترقيم الشركة 6098] [ترقيم العلميه 6043]