حَدَّثَنَا محمد بن المُظفَّر الحافظ، حَدَّثَنَا بكر بن أحمد بن حفص الوَصَّابي بحِمْص، حَدَّثَنَا أبو بكر أحمد بن محمد بن عيسى صاحبُ"التاريخ" (2) ، قال: وممّا انتهى إلينا من خبر حِمْص ومَن نزلها من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، ومِن مَوالي قريش: ثَوْبانُ بن جَحْدَر (3) ، يكنى أبا عبد الله، رجلٌ من الألْهانِ أصابه السَّبيُ، فأعتقه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وقال له:"يا ثوبانُ، إن شئتَ أن تَلحَقَ مَن (4) أنت منه فعلتَ، فأنت منهم، وإن شئتَ أن تَثبُتَ، وأنت منّا (5) أهلَ البيت على ولاءِ رسولِ الله" قال: بل أثبتُ على ولاءِ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم. فمات بحِمصَ في إمارةِ عبد الله بن قُرْطٍ عليها سنةَ أربعٍ وخمسين (6) .
Translation: طلحہ بابر
احمد بن محمد بن عیسیٰ سے روایت ہے کہ حمص کے حالات اور وہاں مقیم ہونے والے صحابہ میں سے ثوبان بن جحدر رضی اللہ عنہ بھی شامل ہیں، ان کی کنیت ابو عبداللہ تھی، ان کا تعلق قبیلہ الہان سے تھا، وہ قیدی ہو کر آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں آزاد فرما دیا اور ان سے فرمایا: ”اے ثوبان! اگر تم چاہو تو ان لوگوں سے جا ملو جن سے تمہارا تعلق ہے، پھر تم انہی میں سے ہو گے، اور اگر تم چاہو تو یہیں قیام کرو تو تم ہم اہل بیت میں سے ہو گے اور رسول اللہ کی ولاء (وفاداری و وراثت کے رشتے) پر رہو گے،“ انہوں نے کہا: بلکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولاء پر ہی قائم رہوں گا، پس ان کی وفات 54 ہجری میں عبد اللہ بن قرط کی امارت کے دوران حمص میں ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6149]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6149] [ترقيم الشركة 6091]