☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6115
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6115
حَدَّثَنَا أبو بكر بن إسحاق الإمام وعليُّ بن حَمْشاذ العدل، قالا: حَدَّثَنَا بِشْر بن موسى، حَدَّثَنَا الحُميدي، حَدَّثَنَا سفيان، حدثني يحيى (1) بن يحيى الغَسّاني، قال: سمعتُ عُرْوة بن الزُّبير يقول: أخبرني عبد الرحمن بن أبي بكر الصدِّيق: أنهم خرجوا إلى الشام في رَكَبَةٍ من أهل مكة يَمْتارُون (2) ، فأَتَوا امرأةً يقال لها: ليلى، فرأَوا من هيئتها وجمالها، فرجع عبد الرحمن بن أبي بكر وهو يتشبَّب بها: تذكَّرتُ ليلى والسَّماوَةُ دونَها (3) … فما لابنةِ الجُودِيِّ ليلى وما لِيَا وأَنَّى تَعاطَى (4) قَلْبُهُ (5) حارِثِيَّةً … تَحُلُّ بِبُصْرَى أو تَحُلُّ المَآتِيَا فلمّا كان زمنُ خالد بن الوليد وافتَتَحَ الشام، أصابوها فيما أصابوا من السَّبْي، فكلَّم عبدُ الرحمن بن أبي بكر فيها خالدًا، فكتب في ذلك إلى أبي بكرٍ، فكتب أبو بكرٍ أن يُعطُوها إياه (6) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6002 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ مجھے سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ وہ مکہ کے چند سواروں کے ساتھ غلہ حاصل کرنے کی غرض سے شام کی طرف نکلے، پس وہ لیلیٰ نامی ایک عورت کے پاس پہنچے اور اس کی ہیئت و خوبصورتی کو دیکھا، پھر جب سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ واپس آئے تو وہ اس کے بارے میں یہ اشعار پڑھ رہے تھے: ”میں نے لیلیٰ کو یاد کیا جبکہ مقامِ سماوہ ابھی سامنے تھا، پس جودی کی بیٹی لیلیٰ کا مجھ سے کیا تعلق اور میرا اس سے کیا واسطہ؟ اور میرا دل ایسی حارثیہ عورت کی طلب کیسے کرنے لگا جو مقامِ بصریٰ یا مآتیہ میں مقیم ہے؟“ پھر جب سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا دور آیا اور انہوں نے شام فتح کیا، تو مسلمانوں کو حاصل ہونے والے جنگی قیدیوں میں وہ خاتون بھی مل گئی، سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ نے اس کے بارے میں سیدنا خالد رضی اللہ عنہ سے بات کی، تو انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اس سلسلے میں خط لکھا، جس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جوابی خط لکھا کہ وہ خاتون انہیں (عبدالرحمن کو) دے دی جائے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6115]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات. الحميدي: هو عبد الله بن الزبير، وسفيان: هو ابن عيينة.» [ترقيم الرساله 6115] [ترقيم الشركة 6057] [ترقيم العلميه 6002]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات. الحميدي: هو عبد الله بن الزبير
Grade: رجاله ثقات. الحميدي: هو عبد الله بن الزبير
← Previous Hadith (6114) Back to Bab Next Hadith → (6116)