☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6077
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6077
فحدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا بَكّار بن قُتَيبة القاضي، حَدَّثَنَا أبو داود، حَدَّثَنَا شُعبة، عن أبي التَّيَّاح قال: سمعتُ رجلًا أسودَ كان مع ابن عبّاس بالبصرةِ حدَّث بأحاديثَ عن أبي موسى الأشعري عن النَّبِيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، فكَتَبَ إليه ابن عبّاس يسأله عنها، فكتب إليه الأشعريُّ: إنك رجلٌ من أهل زمانك، وإنِّي لم أُحدَّثْ عن النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم منها بشيءٍ، إلَّا أَنِّي كنتُ مع النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم فأرادَ أن يَبُول، فقام إلى دَمِثِ (2) حائطٍ هناك، وقال:"إنَّ بني إسرائيل كان إذا أصابَ أحدَهم البولُ قَرَضَه بالمِقْراض، فإذا أرادَ أحدُكم أن يبولَ فلَيْرتَدْ لِبَولِه" (3) .
هذا حديثٌ صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5964 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بصرہ میں ان کے پاس ایک سیاہ فام شخص نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کچھ احادیث بیان کیں، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے انہیں خط لکھ کر اس بارے میں پوچھا، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے انہیں جواب میں لکھا: ”بے شک تم اپنے زمانے کے (علمی اعتبار سے) بہترین شخص ہو، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ان باتوں کے متعلق کچھ بیان نہیں کیا سوائے اس کے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پیشاب کرنے کا ارادہ فرمایا تو ایک دیوار کے نیچے نرم مٹی والی جگہ پر تشریف لے گئے اور فرمایا: ”بنی اسرائیل کا یہ حال تھا کہ جب ان میں سے کسی کو پیشاب لگ جاتا تو وہ اسے قینچی سے کاٹ دیتے تھے، لہٰذا جب تم میں سے کوئی پیشاب کرنے کا ارادہ کرے تو وہ پیشاب کے لیے (نرم) جگہ تلاش کر لیا کرے۔““
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6077]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره دون قوله: "فإذا أراد أحدكم أن يبول فليرتَدْ لبوله"، وهذا إسناد ضعيف لإبهام الرجل الأسود الذي روى عنه أبو التياح.» [ترقيم الرساله 6077] [ترقيم الشركة 6019] [ترقيم العلميه 5964]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره دون قوله: "فإذا أراد أحدكم أن يبول فليرتَدْ لبوله"
Grade: صحيح لغيره دون قوله: "فإذا أراد أحدكم أن يبول فليرتَدْ لبوله"
← Previous Hadith (6076) Back to Bab Next Hadith → (6078)