حَدَّثَنَا أبو محمد أحمد بن عبد الله المُزَني، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الله الحضرمي، حَدَّثَنَا أبو كُريب، حَدَّثَنَا فِرْدوس الأشعري، حَدَّثَنَا مسعود بن سليمان (1) ، عن حَبِيب بن أبي ثابت، عن محمد بن علي بن عبد الله بن عبّاس، عن أبيه، عن ابن عبّاس: أنَّ أبا أيوب خالد بن زيد الذي كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم حين هاجر إلى المدينة نزل في داره (2) غزا أرضَ الرُّوم، فمرَّ على معاوية فجَفَاه معاويةُ، ثم رجع من غزوته فجَفَاه ولم يَرفَعْ به رأسًا، قال أبو أيوب: إنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أنبأني أنَّا سنرى بعده أَثَرةً، قال معاوية: فيمَ أمرَكُم؟ قال: أمرَنا أن نصبر، قال: فاصبِروا إذًا، فأتى عبدَ الله بنَ عبّاس بالبصرة، وقد أمَّره عليٌّ عليها، فقال: يا أبا أيوب، إنِّي أريدُ أن أَخرُجَ لك من مَسكَني كما خرجتَ لرسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فأَمَرَ أهله فخرجوا، وأعطاه كلَّ شيءٍ كان في الدار، فلما كان وقتُ انطلاقه قال: حاجتُكَ؟ قال: حاجتي عطائي وثمانيةُ أَعبُدٍ يعملون في أرضي، وكان عطاؤه أربعةَ آلاف، فأضعَفَها له خمسَ مِرارٍ، وأعطاه عشرين ألفًا وأربعين عبدًا (1) . قد تقدَّم هذا الحديث بإسنادٍ متّصل صحيح، وأعدتُه للزيادات فيه بهذا الإسناد.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5941 - قد تقدم بإسناد صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا ابو ایوب خالد بن زید رضی اللہ عنہ، جن کے گھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہجرت مدینہ کے وقت قیام فرمایا تھا، ارضِ روم میں ایک غزوے کے لیے نکلے، پھر ان کا گزر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا تو انہوں نے ان کے ساتھ بے رخی برتی، جب وہ غزوے سے واپس آئے تو دوبارہ انہوں نے بے رخی دکھائی اور ان کی طرف توجہ نہ دی، سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے خبر دی تھی کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیے جانے (اور اپنی حق تلفی) کا مشاہدہ کریں گے“، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تمہیں کیا حکم دیا تھا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں صبر کرنے کا حکم دیا تھا“، انہوں نے کہا: ”تو پھر صبر ہی کرو“۔ اس کے بعد وہ بصرہ میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آئے جنہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے وہاں کا گورنر مقرر کیا تھا، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اے ابو ایوب! میں چاہتا ہوں کہ میں آپ کے لیے اپنے گھر سے اسی طرح نکل جاؤں جیسے آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے اپنے گھر سے نکلے تھے“، چنانچہ انہوں نے اپنے اہل و عیال کو حکم دیا اور وہ گھر سے باہر آ گئے اور جو کچھ گھر میں موجود تھا وہ سب انہیں دے دیا، جب ان کی روانگی کا وقت آیا تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے پوچھا: ”آپ کی کیا حاجت ہے؟“ انہوں نے کہا: ”میری ضرورت میرا وظیفہ اور آٹھ غلام ہیں جو میری زمین میں کام کریں“، ان کا وظیفہ چار ہزار تھا تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اسے پانچ گنا کر کے بیس ہزار کر دیا اور انہیں چالیس غلام عطا فرمائے۔
یہ حدیث پہلے بھی ایک متصل صحیح سند کے ساتھ گزر چکی ہے، میں نے اسے اس میں موجود مزید تفصیلات کی وجہ سے اس سند کے ساتھ دوبارہ ذکر کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6054]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة مسعود بن سليمان، وكذا الراوي عنه» [ترقيم الرساله 6054] [ترقيم الشركة 5996] [ترقيم العلميه 5941]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لجهالة مسعود بن سليمان
Grade: إسناده ضعيف لجهالة مسعود بن سليمان