☽ 8 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

المستدرك على الصحيحين

حديث رقم: 6037
الكتب← المستدرك على الصحيحين← الأبواب← الباب← حديث رقم 6037
أخبرني أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبَري، حَدَّثَنَا الحَسن بن علي، حَدَّثَنَا الزُّبير بن بكّار، قال: كان المُنكدر بن عبد الله جاء إلى عائشة أم المؤمنين ﵂، فشَكَا إليها الحاجةَ، فقالت: أولُ شيءٍ يأتيني أبعثُ به إليك، فجاءها عشرةُ آلاف درهمٍ، فبَعثَتْ بها إليه، فأخذَ منها جارِيةً، فوَلَدت له بَنِيهِ: محمدًا وأبا بكر وعمرَ، وذُكِروا كلُّهم بالصَّلاح، وحُمِل عنهم الحديثُ (2) .
الترجمة: طلحہ بابر
زبیر بن بکّار سے روایت ہے کہ منکدر بن عبداللہ نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنی حاجت اور تنگدستی کی شکایت کی، انہوں نے فرمایا: ”میرے پاس جو بھی پہلی چیز (مال) آئے گی میں تمہیں بھیج دوں گی“، چنانچہ جب ان کے پاس دس ہزار درہم آئے تو انہوں نے وہ ان کی طرف بھجوا دیے، انہوں نے ان درہموں سے ایک لونڈی خریدی جس کے بطن سے ان کے بیٹے محمد، ابوبکر اور عمر پیدا ہوئے، یہ سب کے سب زہد و تقویٰ میں مشہور ہوئے اور ان سے حدیثیں روایت کی گئیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6037]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6037] [ترقيم الشركة 5979]
الحديث السابق → (6036) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (6038)