حَدَّثَنَا أبو عبد الله الأصبَهاني، حَدَّثَنَا الحَسن بن الجَهْم، حَدَّثَنَا الحُسين بن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عُمر، عن هشام بن الكَلْبي، عن عَوَانة بن الحَكَم، قال: كان عمرو بن العاص يقول: عجبًا لمن نَزَلَ به الموتُ وعقلُه معه كيف لا يَصِفُه؟ فلما نَزَلَ به الموتُ قال له ابنه عبد الله بن عَمرو: يا أبَةِ، إنك كنتَ تقول: عَجَبًا لمن نَزَلَ به الموتُ وعقله معه كيف لا يَصِفُه؟! فصِفْ لنا الموتَ وعقْلُك معك، فقال: يا بُنيّ، الموتُ أجَلُّ من أن يُوصَف، ولكني سأصِفُ لك منه شيئًا: أجِدُني كأَنَّ على عنقي جِبَالَ رَضْوَى، وأجِدُني كأَنَّ في جَوفي شَوكَ السُّلّاء، وأجِدُني كأنَّ نَفْسي تَخرُج مِن ثَقْبِ إِبْرَةٍ (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5915 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
عوانہ بن حکم سے روایت ہے کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے: ”مجھے اس شخص پر تعجب ہوتا ہے جس کی موت کا وقت آ پہنچا ہو اور اس کی عقل بھی سلامت ہو، وہ موت کی کیفیت کیوں بیان نہیں کرتا؟“ پھر جب خود ان کی وفات کا وقت قریب آیا تو ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے عرض کیا: ”اے ابا جان! آپ فرمایا کرتے تھے کہ مجھے اس شخص پر تعجب ہوتا ہے جس کی موت آ جائے اور وہ صاحبِ عقل ہو کر بھی اس کی کیفیت بیان نہ کرے، پس اب جبکہ آپ کی عقل سلامت ہے تو ہمیں موت کی کیفیت بتائیے“، انہوں نے فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! موت اس سے کہیں زیادہ بڑی چیز ہے کہ اسے بیان کیا جا سکے، لیکن میں تمہیں اس کا کچھ احساس بتاتا ہوں: میں خود کو ایسا محسوس کر رہا ہوں جیسے میری گردن پر رضویٰ کے پہاڑ رکھ دیے گئے ہوں، اور مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میرے پیٹ میں کانٹے بھر دیے گئے ہوں، اور ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میری جان سوئی کے ناکے سے نکالی جا رہی ہو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6028]
تخریج الحدیث
«إسناده تالف، محمد بن عمر الواقدي وشيخه هشام متروكان.» [ترقيم الرساله 6028] [ترقيم الشركة 5970] [ترقيم العلميه 5915]
الحكم على الحديث
إسناده تالف
Grade: إسناده تالف