☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مستدرک الحاکم

حدیث نمبر: 6018
کتب← مستدرک الحاکم← ابواب← باب← حدیث نمبر 6018
حدیث نمبر: 6018 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حدثنا أبو بكر بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري، قال: وأبو عبد الله عمرو بن العاص بن وائل بن هاشم بن سُعَيد (1) بن سَهْم بن عمرو بن هُصَيص بن كعب بن لُؤي بن غالب، وأمه النابِغةُ بنتُ خزَيمة بن الحارث بن كَلْثوم بن جَوشَن بن عمرو بن عبد الله بن خُزيمة بن عَنَزَة بن أَسد بن رَبيعة بن نِزارٍ، وكان قصيرًا يَخضِب بالسَّواد، وقد قيل: النابِغةُ بنت حَرْملةَ، سَبِيَّةٌ (2) من عَنَزَة، وأخوه من أمِّه عُروة بن أبي أُثَاثة (3) العَدَوي، وكان من مُهاجرة الحَبَشة، وأخوه هشام بن العاص قُتل يوم أجْنادِينَ شهيدًا. وقد قيل: إنَّ عمرو بن العاص تُوفي سنة إحدى وخَمسين، والله أعلم (4) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے کہ سیدنا ابو عبداللہ عمرو بن العاص بن وائل بن ہاشم بن سعید بن سہم بن عمرو بن ہصیص بن کعب بن لوی بن غالب رضی اللہ عنہ کا قد چھوٹا تھا اور وہ اپنے بالوں کو سیاہ خضاب لگایا کرتے تھے، ان کی والدہ کا نام نابغہ بنت خزیمہ بن حارث تھا، ایک قول یہ بھی ہے کہ وہ نابغہ بنت حرملہ تھیں جو قبیلہ عنزہ سے تعلق رکھنے والی قیدی تھیں، ان کے مادری بھائی عروہ بن ابی اثاثہ عدوی تھے جو ہجرتِ حبشہ کرنے والوں میں شامل تھے، جبکہ ان کے حقیقی بھائی ہشام بن العاص رضی اللہ عنہ معرکہ اجنادین میں جامِ شہادت نوش کر چکے تھے، اور ایک روایت کے مطابق سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی وفات سن 51 ہجری میں ہوئی، واللہ اعلم۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6018]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6018] [ترقيم الشركة 5959]
پچھلی حدیث → (6017) باب پر واپس ← اگلی حدیث (6019)