حدثنا أحمد بن يعقوب، حدثنا أبو مُسلم حدثنا حَجّاج بن مِنْهال، حدثنا حمّاد بن سلمة، عن زيد بن أسلَمَ: أنَّ رجلًا جاء فنادى: يَستأذِنُ أبو عيسى على أمير المؤمنين عمر، فقال عمرُ: ومَن أبو عيسى؟ قال المغيرةُ بن شُعبة: أنا، فقال عمر: وهل لعيسى من أبٍ؟! أما في كُنَى العربِ ما تَكتَنُون بها؛ أبو عبد الله وأبو عبد الرحمن؟ فقال رجلٌ: أشهَدُ لقد سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم كنّى بها المُغيرةَ، فقال عمر: إِنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم قد غُفِر له ما تَقدَّم من ذنبه وما تأخَّر، وإِنَّا فِي جَلَجٍ ما نَدْري ما يُفعَل بنا. فكنّاه بأبي عبد الله (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5896 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
زید بن اسلم سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا اور اس نے پکار کر اجازت طلب کی: ”کیا ابوعیسیٰ امیر المومنین عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو سکتے ہیں؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”یہ ابوعیسیٰ کون ہے؟“ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”میں ہوں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (تعجب سے) فرمایا: ”کیا عیسیٰ کا بھی کوئی باپ تھا؟! کیا عربوں کی کنیتوں میں سے کوئی ایسی کنیت نہیں تھی جو تم اختیار کر سکتے، جیسے ابوعبداللہ یا ابوعبدالرحمن؟“ تو ایک شخص نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہی مغیرہ کو یہ کنیت «ابوعیسیٰ» عطا فرمائی تھی۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے تو اگلے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے گئے ہیں، جبکہ ہم ایک اضطراب اور بے یقینی کی حالت میں ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا۔“ پھر انہوں نے ان کی کنیت ابوعبداللہ رکھ دی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6009]
تخریج الحدیث
«حديث جيِّد، وهذا إسناد رجاله ثقات، لكنه مرسلٌ. وسلف مختصرًا برقم (6001) موصولًا بذكر أسلم والد زيد فيه. أبو مسلم هو إبراهيم بن عبد الله الكَجِّي. وأخرجه بنحوه مختصرًا يعقوب بن سفيان في "المعرفة والتاريخ" 3/ 78 عن الحجاج بن منهال، بهذا الإسناد.» [ترقيم الرساله 6009] [ترقيم الشركة 5950] [ترقيم العلميه 5896]
الحكم على الحديث
حديث جيِّد
Grade: حديث جيِّد