ما حدَّثَناه أحمدُ بن كامل القاضي، حدثنا أحمد بن عُبيد الله النَّرْسي وعبد الملك بن محمد الرَّقَاشي، قالا: حدثنا رَوْح بن عُبادة القَيْسي، حدثنا عَوف بن أبي جَمِيلة، عن ميمون أبي عبد الله، عن عبد الله بن بُريدةَ [عن أبيه بُريدةَ] (2) الأسلَمِيّ: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لما نزل بحَضْرة أهل خيبر، قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لأُعْطِينّ اللواءَ غدًا رجلًا يُحِبُّ الله ورسُولَه ويُحِبُّه اللهُ ورسولُه"، فلما كانَ من الغَدِ تَطاوَلَ له جماعةٌ مِن أصحابه، فدَعَا عليًّا وهو أرمَدُ، فتَفَلَ في عَينَيهِ وأعطَاهُ اللِّواءَ، ونَهَضَ معه الناسُ، فَلَقُوا أهلَ خيبر، فإذا مَرحَبٌ بين أيديهم يَرتَجِزُ، وإذا هو يقول: قد عَلِمَتْ خَيبرُ أني مَرحَبُ … شاكُ (3) السلاحِ بَطَلٌ مُجَرَّبُ إذا السيوفُ أقبَلَتْ تَلهَبُ … أطعَنُ أحيانًا وحِينًا أضربُ فاختلفَ هو وعليٌّ بضَرْبتَين، فضربه عليٌّ على رأسِه حتى عَضَّ السّيفُ بأضراسِه، وسَمِعَ أهلُ العَسكَر صوتَ ضربتِه، فقتَلَه، فما تتامَّ آخرُ الناسِ حتى فُتِح لأوَّلِهم (1) . هذا باب كبير قد خَرّجتُه في"الأبواب". ذكرُ مناقب سعيد بن زيد بن عَمْرو بن نُفَيل، عاشِرِ العَشَرة ﵁ -
Translation: طلحہ بابر
سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اہل خیبر کے سامنے قیام فرما تھے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کل میں یہ جھنڈا اس شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول بھی اس سے محبت کرتے ہیں“، جب اگلا دن ہوا تو صحابہ کی ایک جماعت اس امید میں گردنیں اٹھا کر دیکھنے لگی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلایا جبکہ ان کی آنکھیں دکھ رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی آنکھوں میں اپنا لعابِ دہن لگایا اور انہیں جھنڈا عطا فرما دیا، لوگ ان کے ساتھ آگے بڑھے اور اہل خیبر سے آمنا سامنا ہوا، وہاں مرحب رجزیہ اشعار پڑھتا ہوا نکلا اور کہہ رہا تھا: ”خیبر جانتا ہے کہ میں مرحب ہوں... اسلحہ پوش، ایک تجربہ کار بہادر ہوں، جب تلواریں شعلوں کی طرح لپکتی ہوئی آتی ہیں... تو میں کبھی نیزہ مارتا ہوں اور کبھی وار کرتا ہوں“، پھر اس کا اور علی رضی اللہ عنہ کا آمنا سامنا ہوا اور دو دو وار ہوئے، علی رضی اللہ عنہ نے اس کے سر پر ایسی ضرب لگائی کہ تلوار اس کے ڈاڑھوں تک اتر گئی، لشکر والوں نے اس ضرب کی آواز سنی، اور آپ نے اسے قتل کر دیا، پس ابھی آخری لوگ پہنچے ہی نہ تھے کہ پہلے لوگوں کے لیے فتح حاصل ہو چکی تھی۔
یہ ایک عظیم باب ہے جسے میں نے ابواب میں تفصیل سے بیان کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5956]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف ميمون أبي عبد الله» [ترقيم الرساله 5956] [ترقيم الشركة 5897]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح