حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبّار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، حدثني أبو ليلى عبد الله بن سهل أحدُ بني حارثة، عن جابر بن عبد الله بن عمرو، قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن لِهذا الخَبِيثِ مَرحَبٍ؟" فقال محمد بن مَسلَمة: أنا يا رسول الله، فقال:"قُمْ إليه، اللهم أعِنْهُ" فقام محمد بن مَسلَمة. قال: جابرٌ: فواللهِ ما رأيت حَرْبًا بين رجُلَين شهدتُه مثلَها؛ لما دَنَا أحدُهما من صاحِبِهِ وَقَعَت بينهما شَجَرةٌ، فجعَل أحدُهما يَلُوذُ بها من صاحبِه، فإذا استَتَر منها بشيءٍ، وجَدَّ صاحِبُه ما يَلِيه منها حتى يَخلُصَ إليه، فما زالا يَتحَرّفانِه بأسيافِهما، فضربَ محمدُ بن مَسْلَمة سيفَه بالدَّرَقة، فوقع فيها سيفُه ولم يَقدِر مَرحَبٌ أَن يَنزِعَ سيفَه، فضربَه محمدٌ فقتَلَه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، على أنَّ الأخبارَ مُتواترةٌ بأسانيدَ كثيرةٍ أنَّ قاتلَ مَرحَبٍ أميرُ المؤمنين عليُّ بن أبي طالب ﵁، فمنها:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس خبیث مرحب کے شر کو ختم کرنے کی ذمہ داری کون لیتا ہے؟“ تو سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اس کی طرف، اے اللہ! اس کی مدد فرما“، چنانچہ محمد بن مسلمہ کھڑے ہو گئے۔ جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں نے ان جیسے دو آدمیوں کے درمیان کبھی ایسی جنگ نہیں دیکھی جیسی وہاں ہوئی؛ جب وہ دونوں ایک دوسرے کے قریب ہوئے تو ان کے درمیان ایک درخت آگیا، ان میں سے ایک دوسرے سے بچنے کے لیے اس درخت کی اوٹ لینے لگا، جب بھی ایک شخص اوجھل ہوتا تو دوسرا اس کے پیچھے پہنچ جاتا، وہ دونوں اپنی تلواروں سے ایک دوسرے پر پے در پے وار کر رہے تھے، پھر محمد بن مسلمہ نے اپنی ڈھال پر اس کی تلوار کا وار روکا تو اس کی تلوار ڈھال میں دھنس گئی اور مرحب اسے نکالنے میں ناکام رہا، تب محمد بن مسلمہ نے اسے ضرب لگائی اور اسے قتل کر دیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، حالانکہ کثیر اسناد کے ساتھ ایسی متواتر خبریں موجود ہیں کہ مرحب کا قاتل امیر المؤمنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو قرار دیا گیا ہے، جن میں سے ایک یہ ہے: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5955]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق، لكن الأصحَّ أنَّ قاتل مرحب اليهودي يوم خيبر هو علي بن أبي طالب كما سيشير إليه المصنف بإثر هذا الخبر. وانظر التعليق عليه في "مسند أحمد" 23/ (15134) حيث خرَّجه من طريق إبراهيم بن سعد الزهري، عن ابن إسحاق، به.» [ترقيم الرساله 5955] [ترقيم الشركة 5896]
الحكم على الحديث
إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق
Grade: إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق