☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5953
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5953
حدَّثَناه أبو الفضل محمد بن إبراهيم المُزكِّي، حدثنا الحُسين بن محمد القَبّاني، حدثنا محمد بن عَبّاد المكّي، حدثنا محمد بن طلحة التّيْمي، عن عبد الحميد بن أبي عَبْس بن محمد بن أبي عَبْس، عن أبيه، عن جده، قال: كان كعبُ بن الأشرف يقول الشِّعرَ، ويَخذُل النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، ويَخرُج في غَطَفَانَ، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن لي بابنِ الأشْرفِ، فقد آذى الله ورسولَه"، فقال محمدُ بن مَسلَمة الحارِثي: أنا يا رسولَ الله، أتُحِبُّ أن أقتُلَه، فصمَتَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، ثم قال:"ائتِ سعدَ بن مُعاذٍ فاستَشِرْه"، قال: فجئتُ سعدَ بن مُعاذ، فذكَرتُ ذلك له، فقال: امضِ على بَرَكة اللهِ، واذهبْ معك بابنِ أخي الحارثِ بن أوس بن مُعاذ، وبعَبّاد بن بِشْر الأشهلي، وبأبي عَبْس بن جَبْر الحارثي، وبأبي نائلة سِلْكانَ بن وَقْش (1) الأشْهَلي، قال: فَلَقِيتُهم فذكرتُ ذلك لهم، فجاؤوني كلُّهم إلَّا سِلْكانَ، فقال: يا أخي (2) ، أنت عندي مُصدَّقٌ، ولكن لا أُحبُّ أن أفعلَ من ذلك شيئًا حتى أُشافِهَ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فذَكَر ذلك للنبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"امْضِ معَ أصحابِك"، قال: فخرَجْنا إليه ليلًا، حتى جِئناهُ في حِصْنٍ، فقال عَبّاد بن بِشْر في ذلك شعرًا شَرَح في شِعْره قَتْلَهم ومَذْهَبَهم، فقال: صَرَختُ به فلم يَعرِضْ لِصَوتي … ووافَى طالعًا مِن فوقِ خِدْرِ فعُدْتُ له فقال: مَن المُنادي … فقلتُ: أخوك عَبَّادُ بن بِشْرِ وهذِي (1) دِرعُنَا رَهْنًا فَخُذْهَا … لِشَهرٍ إِنْ وَفَى أو نصفِ شَهْرِ فقال: معاشِرٌ سَغِبُوا وجاعُوا … وما عَدِمُوا الغِنى من غيرِ فَقرِ فأقبَل مُحذِيًا يَهوي سريعًا … وقال لنا: لقد جئتُم لأمرِ وفي أَيمانِنا بِيضٌ حِدَادٌ … مُجَرَّبةٌ بها نَكوِي ونَفْري فقلتُ لصاحِبي لمّا تَدَانَى … نُبادِرُه السُّيوف كذَبْحِ عِتْرِ وعانَقَهُ ابن مَسْلَمَةَ المُرادِي (2) … يَصِيحُ عليه كاللَّيثِ الهِزَبْرِ وشدَّ بسيفِهِ صَلْتًا عليهِ … فقَطَّرَه أبو عَبْسِ بنُ جَبْرِ وكان اللهُ سادِسَنا وَليًّا … بأنعَمِ نِعْمَةٍ وأعَزِّ نَصرِ وجاء برأسِهِ نَفَرٌ كِرامٌ … أتاهُمْ هُوْدُ من صِدْقٍ وبِرِّ (3)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5841 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو عبس بن جبر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کعب بن اشرف (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہجو میں) اشعار کہتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مخالفت کرتا اور قبیلہ غطفان میں جا کر (لوگوں کو) اکساتا تھا، پس نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کون ہے جو ابن اشرف کے شر کو ختم کرے؟ کیونکہ اس نے اللہ اور اس کے رسول کو ایذا دی ہے“، محمد بن مسلمہ حارثی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں اسے قتل کر دوں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”سعد بن معاذ کے پاس جاؤ اور ان سے مشورہ کرو“، محمد بن مسلمہ کہتے ہیں: میں سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے اس کا ذکر کیا، انہوں نے فرمایا: اللہ کی برکت پر اس کام کے لیے نکلو، اور اپنے ساتھ میرے بھتیجے حارث بن اوس بن معاذ، عباد بن بشر اشہلی، ابو عبس بن جبر حارثی اور ابو نائلہ سلکان بن وقش اشہلی کو بھی لے جاؤ۔ محمد بن مسلمہ کہتے ہیں: میں ان سب سے ملا اور انہیں اس بارے میں بتایا، وہ سب میرے پاس آگئے سوائے سلکان کے، انہوں نے کہا: اے میرے بھائی! میرے نزدیک آپ کی بات سچی ہے لیکن میں اس وقت تک یہ کام نہیں کرنا چاہتا جب تک خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بالمشافہ بات نہ کر لوں، چنانچہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ساتھیوں کے ساتھ چلے جاؤ“، راوی کہتے ہیں: ہم رات کے وقت اس کی طرف نکلے یہاں تک کہ اس کے قلعے کے پاس پہنچ گئے۔ اس واقعے پر سیدنا عباد بن بشر رضی اللہ عنہ نے اشعار کہے جن میں انہوں نے ان کے طریقہ کار اور قتل کی تفصیل بیان کی، وہ کہتے ہیں: میں نے اسے آواز دی لیکن اس نے میری پکار پر توجہ نہ دی... یہاں تک کہ وہ اپنے بالا خانے سے نکل کر آیا، میں نے اسے دوبارہ پکارا تو اس نے پوچھا: پکارنے والا کون ہے؟... میں نے کہا: تمہارا (رضاعی) بھائی عباد بن بشر ہے، اور یہ ہماری زرہیں بطورِ رہن تمہارے پاس ہیں، انہیں ایک ماہ یا آدھے ماہ کے لیے رکھ لو۔ اس نے کہا: یہ وہ لوگ ہیں جو فاقہ زدہ اور بھوکے ہیں... حالانکہ وہ فقر کے بجائے غنی سے محروم نہیں ہیں۔ پھر وہ خوشی خوشی تیزی سے نیچے اترا... اور ہم سے کہنے لگا: تم ایک (بڑے) کام کے لیے آئے ہو۔ اس وقت ہمارے دائیں ہاتھوں میں چمکتی ہوئی تیز تلواریں تھیں... جو ایسی آزمودہ تھیں جن سے ہم (دشمن کو) پیوندِ خاک کرتے اور ٹکڑے ٹکڑے کرتے تھے۔ جب وہ قریب آیا تو میں نے اپنے ساتھی سے کہا: ہم اس پر تلواروں سے اس طرح حملہ کریں گے جیسے قربانی کا جانور ذبح کیا جاتا ہے۔ پھر محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے اسے (گردن سے) پکڑ لیا... اور شیرِ ببر کی طرح اس پر دھاڑے۔ پھر انہوں نے اپنی تلوار اس پر پوری قوت سے چلا دی... اور ابو عبس بن جبر رضی اللہ عنہ نے اسے زمین پر پچھاڑ دیا۔ اس وقت اللہ تعالیٰ ہمارا چھٹا کارساز اور سرپرست تھا... جس نے ہمیں بہترین نعمت اور معزز ترین فتح عطا فرمائی۔ اور اس کا سر لے کر وہ معزز نفوس حاضر ہوئے... جن کے پاس سچائی اور نیکی کے ساتھ (ہدایت کا) ہادی آیا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5953]
تخریج الحدیث
«إسناده محتمل للتحسين من أجل أبي عبس بن محمد بن أبي عبس، فهو - وإن لم يرو عنه غير ابنه - تابعي أدرك جده أبا عبس بن جَبْر، وروى عنه هذا الحديث وغيره، فالمراد بقوله في هذا الإسناد: عن جده، يعني الجد الأعلى، وليس الجدّ الأدنى محمد، كما توضحه رواية ...» [ترقيم الرساله 5953] [ترقيم الشركة 5894] [ترقيم العلميه 5841]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (5952) Back to Bab Next Hadith → (5954)