☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5829
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5829
حدثنا أحمد بن زياد الفقيه الدامَغَاني، حدثنا محمد بن أيوب، أخبرنا أحمد بن يونس، حدثنا أبو الأحوَص، حدثني صاحبٌ لنا، قال: جاء رجلٌ من مُرادٍ إلى أُويس القَرَني، فقال: السلامُ عليكم، قال: وعليكم، قال: كيف أنتُم يا أويس؟ قال: بحمدِ الله، قال: كيفَ الزمانُ عليكم؟ قال: لا تَسألْ، رجلٌ إذا أمسى لم يَرَ أنه يُصبح، وإذا أصبح لم يَرَ أنه يُمسي، يا أخا مُرادٍ، إنَّ الموتَ لم يُبقِ لمؤمن فَرَحًا، يا أخا مراد، إنَّ عِرفانَ المؤمن بحُقوق الله لم يُبق له فضّةً ولا ذَهَبًا، يا أخا مراد، إنَّ قيامَ المؤمن بأمرِ الله لم يُبقِ له صديقًا، والله إنا لنأمُرُهم بالمعروفِ وتنهاهم عن المنكر، فيتَّخذونا أعداءً، ويَجِدُون على ذلك من الفاسقين أعوانًا، حتى واللهِ لقد يَقذِفون بالعَظائم، وايْمُ الله لا يَمنعنُي ذلك أن أقولَ بالحقِّ (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5724 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
ایک مرادی شخص سے روایت ہے کہ وہ سیدنا اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: ”السلام علیکم“، انہوں نے جواب دیا: ”وعلیکم“، اس نے پوچھا: ”اے اویس! آپ کیسے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی حمد ہے“، اس نے پوچھا: ”آپ کا زمانہ (حالات) کیسا گزر رہا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”یہ نہ پوچھو، اس شخص کا حال کیا ہوگا جسے شام ہو تو یہ گمان نہ ہو کہ وہ صبح دیکھ پائے گا، اور جب صبح ہو تو اسے یقین نہ ہو کہ شام پائے گا، اے مرادی بھائی! بیشک موت کے تذکرے نے مومن کے لیے کوئی خوشی باقی نہیں چھوڑی، اے مرادی بھائی! مومن کا اللہ کے حقوق کو پہچان لینا اس کے پاس سونا چاندی جمع نہیں رہنے دیتا (یعنی وہ سب راہِ خدا میں دے دیتا ہے)، اے مرادی بھائی! مومن کا اللہ کے حکم پر سختی سے قائم رہنا اس کے لیے کوئی دوست باقی نہیں رہنے دیتا، اللہ کی قسم! جب ہم لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں تو وہ ہمیں اپنا دشمن بنا لیتے ہیں، اور اس (مخالفت) میں انہیں فاسقوں کی مدد بھی حاصل ہو جاتی ہے، یہاں تک کہ اللہ کی قسم! وہ ہم پر بڑے بڑے (بہتان اور) الزامات لگاتے ہیں، لیکن اللہ کی قسم! یہ باتیں مجھے حق گوئی سے ہرگز نہیں روک سکتیں“۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5829]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة شيخ أبي الأحوص، واسم أبي الأحوص سَلّام بن سُليم - وقد سُمّي هذا الشيخ في بعض الروايات وُهَيبًا وقيّد في بعضها بابن أبي الشعثاء، وفي بعضها بابن سلامة، وعلى كلِّ حال فهو رجل مجهول لا يُدرى من هو. محمد بن أيوب: هو ابن الضُّرَيس البجلي، وأحمد ...» [ترقيم الرساله 5829] [ترقيم الشركة 5775] [ترقيم العلميه 5724]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لجهالة شيخ أبي الأحوص
Grade: إسناده ضعيف لجهالة شيخ أبي الأحوص
← Previous Hadith (5828) Back to Bab Next Hadith → (5830)