☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5809
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5809
حدثني أبو عمرو محمد بن جعفر بن محمد بن مَطَر العَدْل الزاهد - وأنا سألتُه - حدثنا أبو خُبيب العباس بن أحمد بن محمد بن عيسى القاضي، حدثنا أبو بكر عَبد الله بن عُبيد الله الطَّلْحي، حدثنا عَبد الله بن محمد بن إسحاق بن موسى بن طلحة بن عُبيد الله، حدثني أبو حُذيفة الحُصين بن حُذيفة بن صَيْفِيّ بن صُهيب، عن أبيه، عن جده [عن] (1) صُهيب، قال: سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول في المُهاجرين الأَوّلين:"هُم السابِقُون الشافِعُون المُدِلُّون على ربِّهم ﵎، والذي نفسي بيده، إنهم لَيأتُون يوم القيامة وعلى عواتقهم السِّلاحُ، فَيَقرَعُون بابَ الجنة، فتقول لهم الخَزَنةُ: مَن أنتُم؟ فيقولون: نحن المُهاجرون، فتقول لهم الخَزَنةُ: هل حُوسِبتُم؟ فيَجْثُون على رُكَبِهم، ويَنثُرون ما في جِعابِهم، ويَرفعُون أيديَهم إلى السماء، فيقولون: أيْ ربِّ، وبماذا نُحاسَب؟ فقد خَرجْنا وتَركْنا الأهلَ والمالَ والولدَ! فيُمثِّل اللهُ لهم أجنحةً من ذهَب مُخوَّصةً بالزَّبَرْجَد والياقوت، فيَطِيرون حتى يَدخُلوا الجنةَ، فذلك قوله: ﴿وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ﴾ الآية إلى ﴿لُغُوبٍ﴾ [فاطر: 34 - 35] ". قال حُذيفة: قال صَيفِيّ: قال صُهيب: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"فلَهُم بمَنازِلهم في الجنة أعرَفُ منهم بمنَازلِهم في الدُّنيا" (1) . غريب الإسناد والمتن، ذكرتُه في مناقب صُهيب لأنه من المُهاجرين الأوَّلين، والراوي للحديث أعقابُه، والحديثُ لأصحابه، ولم نكتبه في الدنيا إلَّا عن شيخِنا الزاهدِ أبي عَمرو ﵀.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5704 - بل كذب وإسناده مظلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اولین مہاجرین کے بارے میں فرماتے ہوئے سنا: ”وہ لوگ سبقت لے جانے والے، شفاعت کرنے والے اور اپنے رب پر ناز کرنے والے ہیں، اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! وہ قیامت کے دن اس حال میں آئیں گے کہ ان کے کندھوں پر اسلحہ ہوگا، پھر وہ جنت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے تو جنت کے پہرے دار ان سے پوچھیں گے: تم کون ہو؟ وہ کہیں گے: ہم مہاجرین ہیں، پہرے دار پوچھیں گے: کیا تمہارا حساب ہو چکا؟ تو وہ اپنے گھٹنوں کے بل گر پڑیں گے اور اپنے ترکش خالی کر دیں گے اور اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر کہیں گے: اے ہمارے رب! ہمارا کس بات کا حساب ہوگا؟ ہم تو سب کچھ چھوڑ کر آئے، اپنے گھر بار، مال اور اولاد سب کو چھوڑ آئے! تب اللہ تعالیٰ ان کے لیے سونے کے ایسے پر بنا دے گا جن میں زبرجد اور یاقوت جڑے ہوں گے، وہ اڑ کر جنت میں داخل ہو جائیں گے، یہی اللہ کے اس فرمان کا مطلب ہے: ﴿وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ﴾ [سورة فاطر: 34-35] “۔ حذیفہ (راوی) کہتے ہیں کہ صیفی نے بیان کیا کہ صہیب نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ان کے لیے ان کے ٹھکانے اس سے بھی زیادہ پہچانے ہوئے ہوں گے جتنا وہ دنیا میں اپنے گھروں کو پہچانتے تھے“۔
یہ حدیث سند اور متن کے اعتبار سے غریب ہے، میں نے اسے صہیب کے مناقب میں اس لیے ذکر کیا ہے کیونکہ وہ اولین مہاجرین میں سے ہیں اور اس کے راوی ان کی اپنی اولاد ہیں، ہم نے یہ حدیث صرف اپنے شیخ زاہد ابو عمرو رحمہ اللہ سے لکھی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5809]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف بمرَّة، عَبدُ الله بن محمد بن إسحاق بن موسى بن طلحة بن عُبيد الله، كذا سُمِّي في هذه الرواية التي عند الحاكم! وهو وهمٌ ممّن دون أبي بكر عَبد الله بن عبيد الله الطَّلْحي، وإنما هو عُبيد الله بن إسحاق بن محمد بن عمران بن موسى بن طلحة ...» [ترقيم الرساله 5809] [ترقيم الشركة 5754] [ترقيم العلميه 5704]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف بمرَّة
Grade: إسناده ضعيف بمرَّة
← Previous Hadith (5808) Back to Bab Next Hadith → (5810)