☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5725
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5725
أخبرني مَخلَد بن جعفر الباقَرْحِي، حدثنا محمد بن جَرير، قال: هذا القولُ خطأٌ وأظنُّ بصاحبِه إما أن يكون لم يَعرِف وقتَ الذي (3) قُتِل فيه عثمانُ، وإما أن يكون لم يُحسِن أن يَحسُب، وذلك أنه لا خِلافَ بين أهل السِّيَر كلهم أن عثمانَ قُتل في ذي الحِجّة من سنة خمسٍ وثلاثين من الهِجْرة، وقالت جماعةٌ منهم: قُتل لاثنتي عشرةَ ليلةً بَقِيَت منه، فإذا كان مَقتَلُه في ذي الحِجّة، وعاش حذيفةُ بعده أربعينَ ليلةً، فذلك في السنة التي بعدَها.
Translation: طلحہ بابر
محمد بن جریر کہتے ہیں: یہ قول غلط ہے، اور میرا خیال ہے کہ اس قول کے قائل کو یا تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے وقت کا علم نہیں یا پھر اسے حساب لگانا نہیں آتا، کیونکہ تمام سیرت نگاروں کے درمیان اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ذوالحجہ سن 35 ہجری میں شہید ہوئے، اور ان میں سے ایک جماعت کہتی ہے کہ وہ ذوالحجہ کی اٹھارہ تاریخ کو شہید ہوئے، پس اگر ان کی شہادت ذوالحجہ میں ہوئی اور سیدنا حذیفہ ان کے بعد چالیس دن زندہ رہے، تو یہ وفات لازماً اگلے سال (36 ہجری) میں بنتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5725]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5725] [ترقيم الشركة 5671]
← Previous Hadith (5724) Back to Bab Next Hadith → (5726)