حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سليمان، حدثنا أسَدُ بن موسى، حدثنا سفيان بن عُيينة، قال: قال حَسّان بن ثابت في طلحةَ، وما حاشَى أحدًا: أقام إذْ أُسلِمَ النّبيُّ وإذْ … وَلَّى جَميعُ العِبادِ وانكَشَفُوا يَدفَعُ عن مُهجَةِ النّبيِّ وقدْ … دَنَا إليهِ العَدُوُّ وارتَدَفُوا مُضَمَّخٌ بالدِّماءِ مُهْجَتُهُ … خَشْيةَ إن قِيلَ: ثَأرَهُم، عَطَفُوا (1)
Translation: طلحہ بابر
سفیان بن عیینہ سے روایت ہے کہ حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی شان میں یہ اشعار کہے اور انہوں نے (مدح میں) کسی کو مستثنیٰ نہیں کیا: ”وہ اس وقت ثابت قدم رہے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (دشمن کے نرغے میں) گھر گئے تھے اور جب تمام لوگ پیٹھ پھیر کر منتشر ہو چکے تھے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانِ اطہر کا دفاع کر رہے تھے جبکہ دشمن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بالکل قریب پہنچ چکا تھا اور پے در پے حملے کر رہا تھا، ان کا جسم خون میں لت پت تھا اس خوف سے کہ اگر دشمن یہ کہہ کر پلٹ آیا کہ ہم نے اپنا بدلہ لینا ہے تو وہ دوبارہ ان پر ٹوٹ پڑیں گے“۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5717]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5717] [ترقيم الشركة 5663]