☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5715
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5715
حدثني علي بن عيسى بن إبراهيم الحِيْري (3) ، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا ابن أبي عُمر، حدثنا سفيان، عن طَلْحة بن يحيى، حدثتني جدتي سُعْدى بنت عَوف المُرِّية، قالت: دخَلَ عليَّ طلحةُ، فوجدتُه مَغمُومًا، فقلت: ما لي أراك كالِحَ الوجْهِ؟ أَرابَك من أمْرِنا شيءٌ؟ قال: لا والله، ما رابَني من أمرِك شيءٌ، ولَنِعمَ الصاحبةُ أنتِ، ولكنّ مالًا اجتمع عندي، قالت: فابعثْ إلى أهلِ بيتك وقَومِك، فاقسِمْ فيهم، قالت: ففَعَل، فسألتُ الخازِنَ: كم قَسَم؟ فقال: أربعَ مئةِ ألفٍ، وكان غَلَّتَه كلَّ يومِ ألفٌ وافٍ. قال: وكان يُسمّى طلحةَ الفَيّاضَ (4) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5615 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا طلحہ بن یحییٰ اپنی دادی سیدہ سعدیٰ بنت عوف مریہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے تو میں نے انہیں غمگین پایا، میں نے پوچھا: ”کیا بات ہے میں آپ کا چہرہ اترا ہوا دیکھ رہی ہوں؟ کیا ہماری طرف سے کوئی ایسی بات ہوئی ہے جو آپ کو ناگوار گزری ہو؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں اللہ کی قسم! تمہاری طرف سے کوئی ناگواری نہیں ہوئی، تم تو بہترین رفیقہ حیات ہو، اصل بات یہ ہے کہ میرے پاس بہت زیادہ مال جمع ہو گیا ہے (جس کی وجہ سے پریشان ہوں)“، انہوں نے کہا: ”تو آپ اپنے اہل خانہ اور اپنی قوم میں اسے تقسیم کر دیں“، راویہ کہتی ہیں: چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا، میں نے خزانچی سے پوچھا کہ انہوں نے کتنا مال تقسیم کیا ہے؟ اس نے بتایا کہ: ”چار لاکھ (درہم)“، اور ان کی روزانہ کی آمدنی ایک ہزار وافی (درہم) تھی، اسی بنا پر انہیں ”طلحہ الفیاض“ (بہت زیادہ سخاوت کرنے والا) کہا جاتا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5715]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل طلحة بن يحيى» [ترقيم الرساله 5715] [ترقيم الشركة 5661] [ترقيم العلميه 5615]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (5714) Back to Bab Next Hadith → (5716)