حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحُسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عُمر، حدثني محمد بن الضّحّاك بن عثمان الحِزَامي، عن أبيه: كان هَوَى محمد بن طَلْحة مع عليّ بن أبي طالب، ونَهى عليٌّ عن قَتْله، وقال: مَن رأى صاحبَ البُرنُس الأسودِ فلا يَقتُلْه؛ يعني محمدًا، فقال محمدٌ لعائشةَ يومئذٍ: يا أُمّاه، ما تأمُرِيني؟ قالت: أرى أن تكون كخَيرِ ابنَي آدمَ؛ أَن تَكُفَّ يدَك، فكفَّ يدَه، فقتَلَه رجلٌ من بني أسَد بن خُزيمة يقال له: طلحة بن مُدْلِج من بني مُنقِذ بن طَريف، ويقال: قتلَه شَدّاد بن معاوية العَبْسي (2) ، ويقال: بل قتله عِصام بن مُقشَعِرّ النَّصْري (3) ، وعليه كَثْرةُ الحديثِ، وهو الذي يقولُ في قَتْلِه: وأشعَثَ قَوّامٍ بآياتِ رَبِّهِ … قليلِ الأذَى فيما يَرى الناسُ مُسلِمِ دَلَفتُ له بالرُّمْحِ من تحتِ بَزِّهِ … فَخَرَّ صَرِيعًا لليَدَينِ وللفَمِ شَكَكْتُ إليه بالسِّنَانِ قَميصَهُ … فأردَيتُه من ظَهرِ طِرْفٍ مُسَوَّمِ أقمتُ له في دَفْعةِ الخيل صُلْبَهُ … بمِثلِ قُدامَى (1) النَّسْرِ حَرّانَ كَيْزَمِ يُذكَّرني (حاميمَ) لما طَعَنتُهُ … فهلّا تَلا (حاميمَ) قبلَ التَّقدُّمِ على غَيرِ شيءٍ غيرَ أنْ ليسَ تابِعًا … عليًّا ومَن لا يَنْبَعِ الحقَّ يَظلِمِ قال: فقال عليٌّ لما رآه صَريعًا: صَرَعَه هذا المَصرَعَ بِرُّ أبيه (2) .
Translation: طلحہ بابر
محمد بن ضحاک بن عثمان الحزامی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ محمد بن طلحہ کا میلان سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھی، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان کے قتل سے منع فرمایا تھا، آپ نے فرمایا تھا: ”جو سیاہ رنگ کی ٹوپی والے (برنس) کو دیکھے تو اسے قتل نہ کرے“، اس سے مراد محمد بن طلحہ تھے، محمد بن طلحہ نے اس دن سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اے امی جان! آپ مجھے کیا حکم دیتی ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ تم آدم کے دو بیٹوں میں سے بہتر (ہابیل) کی طرح ہو جاؤ؛ یعنی اپنا ہاتھ روک لو ﴿لَئِن بَسَطتَ إِلَيَّ يَدَكَ لِتَقْتُلَنِي مَا أَنَا بِبَاسِطٍ يَدِيَ إِلَيْكَ لِأَقْتُلَكَ﴾ [سورة المائدة: 28] ، چنانچہ انہوں نے اپنا ہاتھ روک لیا، پھر انہیں بنی اسد بن خزیمہ کے ایک شخص نے قتل کر دیا جسے طلحہ بن مدلج کہا جاتا تھا، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہیں شداد بن معاویہ عبسی نے قتل کیا، جبکہ ایک قول یہ بھی ہے کہ انہیں عصام بن مقشعر نصری نے قتل کیا، اور اسی قول کے متعلق زیادہ احادیث ہیں، اور یہ وہی شخص ہے جس نے ان کے قتل کے متعلق یہ اشعار کہے: ” «وأشعَثَ قَوّامٍ بآياتِ رَبِّهِ» اور ایک پراگندہ حال آدمی کو، جو اپنے رب کی آیات کے ساتھ بہت قیام کرنے والا تھا، «قليلِ الأذَى فيما يَرى الناسُ مُسلِمِ» اور لوگوں کی نظر میں کم اذیت دینے والا، ایک مسلمان شخص تھا۔ «دَلَفتُ له بالرُّمْحِ من تحتِ بَزِّهِ» میں نے اس کے لباس کے نیچے سے اس پر نیزہ مارا، «فَخَرَّ صَرِيعًا لليَدَينِ وللفَمِ» تو وہ ہاتھوں اور منہ کے بل گرا ہوا رہ گیا۔ «شَكَكْتُ إليه بالسِّنَانِ قَميصَهُ» میں نے اپنے نیزے کی انی اس کے قمیص تک پہنچا دی، «فأردَيتُه من ظَهرِ طِرْفٍ مُسَوَّمِ» اور ایک نشان زدہ تیز رفتار گھوڑے پر سوار ہو کر اسے گرا دیا۔ «أقمتُ له في دَفْعةِ الخيل صُلْبَهُ» گھوڑوں کے دھکے اور یلغار کے وقت میں نے اس کے جسم کو سامنے جما ہوا پایا، «بمِثلِ قُدامَى النَّسْرِ حَرّانَ كَيْزَمِ» گویا وہ ایک بوڑھے مگر سخت جان گدھ کی مانند تھا۔ «يُذكَّرني (حاميمَ) لما طَعَنتُهُ» جب میں نے اسے نیزہ مارا تو وہ مجھے "حٰمٓ" یاد دلا رہا تھا، «فهلّا تَلا (حاميمَ) قبلَ التَّقدُّمِ» تو وہ آگے بڑھنے سے پہلے "حٰمٓ" کیوں نہ پڑھ لیتا؟ «على غَيرِ شيءٍ غيرَ أنْ ليسَ تابِعًا» میں نے اسے کسی اور وجہ سے نہیں مارا، «عليًّا ومَن لا يَنْبَعِ الحقَّ يَظلِمِ» سوائے اس کے کہ وہ علی کا پیروکار نہ تھا، اور جو حق کی پیروی نہ کرے وہ ظلم کرتا ہے۔“۔ راوی کہتے ہیں کہ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں مقتول دیکھا تو فرمایا: ”اسے یہ مصرع (موت کا یہ مقام) اس کے باپ کی نیکی نے گرایا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5709]
تخریج الحدیث
«رجاله لا بأس بهم غير أنه مرسلٌ، فلم يدرك الضحاك بن عثمان أيام الجمل، ومحمد بن عمر» [ترقيم الرساله 5709] [ترقيم الشركة 5655]
الحكم على الحديث
رجاله لا بأس بهم غير أنه مرسلٌ
Grade: رجاله لا بأس بهم غير أنه مرسلٌ