☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5686
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5686
حدثنا أبو عبد الله محمد بن أحمد بن بُطّة، حدثنا الحسن بن جَهْم، حدثنا الحُسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عُمر، عن الضحاك بن عثمان، حدَّثه مَخْرمةُ بن سُليمان الوالِبيّ، عن إبراهيم بن محمد بن طلحة، قال: قال طلحة بن عُبيد الله: حضرتُ سوقَ بُصْرى، فإذا راهبٌ في صَومعَتِه يقول: سَلُوا أهلَ هذا المَوسِم: أفيهم أحدٌ من أهلِ الحَرَم؟ قال طلحةُ: قلتُ: نعم، أنا، فقال: هل ظهَرَ أحمدُ بعدُ؟ قال قلتُ: ومن أحمدُ؟ قال: ابن عبد الله بن عبد المطّلب، هذا شَهرُه الذي يَخرُج فيه، وهو آخِرُ الأنبياء، مَخرَجُه من الحَرَم ومُهاجَرُه إلى نَخْل وحَرّةٍ وسِباخٍ، فإياكَ أَن تُسبَقَ إليه، قال طلحةُ: فوَقَع في قَلْبي ما قال، فخرجتُ سريعًا حتى قَدِمتُ مكةَ، فقلت: هل كان من حَدَثٍ؟ قالوا: نعم، محمد بن عبد الله الأمينُ تَنبّأ وقد تَبِعَه ابن أَبِي قُحَافَة، قال: فخرجتُ حتى دخلتُ على أبي بكر، فقلتُ: اتّبعتَ هذا الرجلَ؟ قال: نعم، فانطَلِقْ إليه فادخُل عليه فاتَّبِعْه، فإنه يَدعُو إلى الحقِّ، فأخبَرَه طلحةُ بما قال الراهبُ، فخرج أبو بكر بطلحةَ، فدخَلَ به على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فأسلَمَ، طلحةُ، وأخبرَ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم بما قال الراهبُ، فسُرَّ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فلما أسلمَ أبو بكر وطلحةُ أخذَهما نوفلُ بن خُوَيلد بن العَدَوية فشدَّهُما في حَبْلٍ واحدٍ، ولم يَمنَعْهما بنو تَيْم، وكان نوفلُ بن خُوَيلد يُدعَى أسَدَ قُريش، فلذلك سُمِّي أبو بكر وطلحة القَرِينَين. ولم يشهد طلحةُ بن عُبيد الله بدرًا، وذلك أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم كان وجَّهَه وسعيدَ بن زيد يتحَسّسان خَبرَ العِيرِ، فانصرَفا وقد فَرَغَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم مِن قتالِ مَن لَقيَه من المُشركين، فلَقِيَاه بتُرْبان (1) فيما بين مَلَلٍ (2) وسَيَالةَ على المَحبَّة مُنصرِفًا من بدر، ولكنه شهد أُحدًا وغيرَ ذلك من المشاهِد مع رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وكان ممَّن ثَبَتَ مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يومَ أُحُد حين وَلّى الناسُ وبايَعَه على الموتِ، ورَمَى مالكُ بنُ زُهَير رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يومَئذٍ فاتَّقى طلحةُ بيدِه وجْهَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فأصابَ خِنْصَرَه فَشَلَّتْ، فقال: حَسِّ حَسِّ، حين أصابتْه الرَّمْية، فذُكِر أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لو قال: باسمِ الله، لدَخَل الجنةَ والناسُ يَنظُرون"، وضُرِبَ طلحةُ يومَئِذٍ في رأسِه المُصلَّبةَ (1) ، ضَرَبه رجلٌ من المشركين ضربَتين: ضربةً وهو مُقبِل، وضربةً وهو مُعرِض عنه، وكان ضِرارُ بن الخَطّاب الفِهْريُّ يقول: أنا واللهِ ضربتُه يومئذٍ (2) .
Translation: طلحہ بابر
ابراہیم بن محمد بن طلحہ سے روایت ہے کہ سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: میں بصریٰ کے بازار میں موجود تھا کہ وہاں ایک راہب اپنے گرجے میں پکار رہا تھا: ”اس میلے کے لوگوں سے پوچھو کہ کیا ان میں حرم (مکہ) کا کوئی رہنے والا ہے؟“ میں نے کہا: ”ہاں، میں ہوں۔“ اس نے پوچھا: ”کیا احمد کا ظہور ہو گیا؟“ میں نے کہا: ”کون احمد؟“ اس نے کہا: ”عبداللہ بن عبدالمطلب کے صاحبزادے، یہ ان کے ظہور کا مہینہ ہے، وہ آخری نبی ہیں، ان کا خروج حرم سے ہوگا اور وہ کھجوروں، سنگلاخ زمین اور شوریدہ مٹی والے علاقے کی طرف ہجرت کریں گے، لہٰذا تم ان تک پہنچنے میں پہل کرنا اور تم سے کوئی آگے نہ نکل جائے۔“ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس کی بات میرے دل میں گھر کر گئی، میں تیزی سے نکلا یہاں تک کہ مکہ پہنچا اور پوچھا: ”کیا یہاں کوئی نیا واقعہ پیش آیا ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”ہاں، محمد بن عبداللہ امین نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے اور ابن ابی قحافہ (سیدنا ابوبکر) ان کے متبع بن گئے ہیں۔“ میں وہاں سے نکلا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچ کر پوچھا: ”کیا آپ نے اس شخص کی پیروی کر لی ہے؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں، تم بھی ان کے پاس چلو اور ان کی خدمت میں حاضر ہو کر ان کا اتباع کرو کیونکہ وہ حق کی طرف بلاتے ہیں۔“ پھر سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے انہیں راہب کی بات بتائی، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ انہیں ساتھ لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو راہب کی بات بتائی جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بہت خوش ہوئے۔ جب سیدنا ابوبکر اور طلحہ رضی اللہ عنہما اسلام لائے تو نوفل بن خویلد بن عدویہ نے انہیں پکڑ کر ایک ہی رسی میں جکڑ دیا اور قبیلہ بنو تیم نے انہیں (اس ظلم سے) نہیں بچایا، نوفل بن خویلد کو ”اسدِ قریش“ کہا جاتا تھا، اسی وجہ سے سیدنا ابوبکر اور طلحہ رضی اللہ عنہما کو ”القرینین“ (ایک ساتھ جڑے ہوئے) کہا جاتا ہے۔ سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شریک نہیں ہو سکے تھے، اس کی وجہ یہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اور سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو (قریش کے) قافلے کی خبر لانے کے لیے بھیجا تھا، وہ دونوں اس وقت واپس آئے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مشرکین سے قتال سے فارغ ہو چکے تھے، پھر ان کی ملاقات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بدر سے واپسی کے راستے پر ملل اور سیالہ کے درمیان ”تربان“ کے مقام پر ہوئی، لیکن انہوں نے غزوہ احد اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ دیگر تمام معرکوں میں شرکت کی۔ وہ ان جاں نثاروں میں شامل تھے جو احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ اس وقت ثابت قدم رہے جب لوگ منتشر ہو گئے تھے اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دستِ مبارک پر موت کی بیعت کی تھی۔ اس دن مالک بن زہیر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر (تیر کا) وار کیا تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرے کا دفاع کیا، جس سے تیر ان کی چھوٹی انگلی پر لگا اور وہ شل ہو گئی، جب انہیں تیر لگا تو ان کی زبان سے نکلا: «حَسِّ حَسِّ» (درد کی پکار)، تو ذکر کیا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ (درد کے وقت) «بِاسْمِ اللهِ» کہہ دیتے تو وہ (اسی حالت میں) جنت میں داخل ہو جاتے اور لوگ انہیں دیکھ رہے ہوتے“۔ اس دن سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کے سر پر دو ضربیں لگیں، ایک مشرک نے ان پر دو وار کیے: ایک اس وقت جب وہ سامنے تھے اور ایک اس وقت جب وہ پیٹھ پھیر رہے تھے، اور ضرار بن خطاب فہری کہا کرتے تھے: ”اللہ کی قسم! اس دن انہیں میں نے ہی مارا تھا“۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5686]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، تفرد به محمد بن عمر الواقدي متكلَّم فيه، وقد تفرَّد به، ولا يحتج بما يتفرد به، ثم إنه مرسل، إبراهيم بن محمد بن طلحة لم يدرك جدّه.» [ترقيم الرساله 5686] [ترقيم الشركة 5632]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (5685) Back to Bab Next Hadith → (5687)