حَدَّثَنَا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثقفي، حَدَّثَنَا أحمد بن يحيى الحُلْواني، حَدَّثَنَا عَتيق بن يعقوب الزُّبَيري، حدثني أبي (1) يعقوبُ، عن (2) الزُّبَير بن خُبَيب بن ثابت بن عبد الله بن الزُّبَير، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، قال: قال عبد الله بن الزُّبَير لأبيه: يا أبتِ حَدَّثني عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، حتَّى أُحدَّثَ عنكَ، فَإِنَّ كلَّ أبناءِ الصحابة يُحدِّث عن أبيه، فقال: يا بُنيّ، ما من أحدٍ صَحِبَ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم بصُحبةٍ إِلَّا وقد صحِبتُه بمثلِها أو أفضلَ منها، ولقد علمتَ بأنَّ أمَّك أسماء ابنة أبي بكر كانت تحتي، وأنَّ خالتَك عائشةُ بنتُ أبي بكر، ولقد علمتَ أنَّ أُمّي صَفيّةُ بنتُ عبد المُطَّلب، وأنَّ أخوالي حمزةُ بن عبد المُطلبِ وأبو طالب وعبّاسٌ، وأنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم ابن خالي، ولقد علمتَ أنَّ عَمَّتي خديجةَ بنتَ خُويلد كانت تحتَه، وأنَّ ابنتَها فاطمةُ ابنةُ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، و لقد علمتَ أن خديجةَ أمُّ أمِّها حبيبةُ بنت أسَدِ بن عبد العُزّى، ولقد علمتَ أنَّ أم رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم آمنةُ بنتُ وَهْب بن عبد مَنافِ ابن زُهْرة، ولقد صحبتُه بأحسن صُحبةٍ، والحمدُ الله، ولقد سمعتُه يقول:"مَن قال عليَّ ما لم أقُلْ، فليَتَبَوّأْ مَقْعدَه من النارِ" (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5557 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے اپنے والد سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے عرض کی: اے ابا جان! مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی احادیث سنائیں تاکہ میں آپ کے حوالے سے انہیں آگے بیان کروں، کیونکہ تمام صحابہ کے بیٹے اپنے والد سے احادیث روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا: اے پیارے بیٹے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحبت کا شرف جس کسی کو بھی حاصل ہوا، میں نے بھی ان جیسی یا ان سے بھی افضل صحبت اختیار کی، اور تم جانتے ہی ہو کہ تمہاری والدہ اسماء بنت ابی بکر میرے نکاح میں تھیں، اور تمہاری خالہ عائشہ بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا ہیں، اور تمہیں یہ بھی علم ہے کہ میری والدہ صفیہ بنت عبد المطلب تھیں، اور میرے ماموں حمزہ بن عبد المطلب، ابوطالب اور عباس رضی اللہ عنہم تھے، اور خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے ماموں کے بیٹے ہیں، اور تمہیں یہ بھی معلوم ہے کہ میری پھوپھی خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نکاح میں تھیں، اور ان کی صاحبزادی فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیٹی ہیں، اور تمہیں یہ بھی علم ہے کہ سیدہ خدیجہ کی نانی حبیبہ بنت اسد بن عبدالعزیٰ تھیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی والدہ آمنہ بنت وہب بن عبدمناف بن زہرہ تھیں، میں نے اللہ کے فضل سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بہترین رفاقت اختیار کی، البتہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے میری طرف ایسی بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی، تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5656]
تخریج الحدیث
«مرفوعُه صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة يعقوب والد عَتيق» [ترقيم الرساله 5656] [ترقيم الشركة 5603] [ترقيم العلميه 5557]
الحكم على الحديث
مرفوعُه صحيح
Grade: مرفوعُه صحيح