☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مستدرک الحاکم

حدیث نمبر: 5631
کتب← مستدرک الحاکم← ابواب← باب← حدیث نمبر 5631
حدیث نمبر: 5631 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا أبو عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا الحَسن بن الجَهْم، حَدَّثَنَا الحُسين بن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عُمر، قال: عامرُ بنُ رَبيعة بن مالك بن عامر بن رَبيعة ابن حُجْر (1) بن سَلَامان، وذكر النسَب إلى مَعَدِّ بن عدنان، وكان حليفًا للخطّاب بن نُفَيل، ولما حالَفَه عامرُ بنُ رَبيعة تَبنّاه الخطابُ، وكان يُقال له: عامرُ بنُ الخطّاب، حتَّى أنزلَ اللهُ تعالى ذكرُه: ﴿ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ﴾ [الأحزاب:5] ، فأُلحِق بأبيه، ورَجَعَ إلى نَسَبه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5533 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
محمد بن عمر بیان کرتے ہیں کہ عامر بن ربیعہ بن مالک بن عامر بن ربیعہ بن حجر بن سلامان (ان کا نسب ہے)، اور راوی نے ان کا نسب معد بن عدنان تک ذکر کیا۔ وہ خطاب بن نفیل کے حلیف تھے، اور جب عامر بن ربیعہ ان کے حلیف بنے تو خطاب نے انہیں اپنا منہ بولا بیٹا (متبنیٰ) بنا لیا، جس کی وجہ سے انہیں عامر بن خطاب کہا جاتا تھا۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ﴾ ”ان (منہ بولے بیٹوں) کو ان کے (حقیقی) باپوں کی طرف منسوب کر کے پکارو“ [سورة الأحزاب: 5] تو انہیں ان کے حقیقی والد کی طرف منسوب کیا گیا اور وہ اپنے اصل نسب کی طرف لوٹ آئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5631]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5631] [ترقيم الشركة 5579] [ترقيم العلميه 5533]
پچھلی حدیث → (5630) باب پر واپس ← اگلی حدیث (5632)