حدثني (1) يونس بن محمد الظَّفَري، عن أبيه. وحدثني محمد بن صالح، عن عاصم بن عمر. وحدثني مَعمَر، عن الزُّهْري، فيمن شهد العَقَبةَ: أبو طلْحة زيد بن سَهْل بن الأسوَد بن حَرام بن زيد مَناة بن عَدِيّ بن مالك بن النَّجّار. شهد بدرًا، وله عَقِبٌ، وكان من الرُّماة المَذكُورين من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، وقيل: إنه كان رجلًا آدَمَ مَربُوعًا، ومات بالمدينة سنةَ أربعٍ وثلاثين، وصلَّى عليه عثمانُ بن عفان ﵁، وهو يومئذٍ ابن سبعين سنةً (2) .
Translation: طلحہ بابر
یونس بن محمد ظفری اپنے والد سے، محمد بن صالح عاصم بن عمر سے، اور معمر زہری سے بیعتِ عقبہ میں شریک ہونے والوں کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ ان میں ابو طلحہ زید بن سہل بن اسود بن حرام بن زید مناۃ بن عدی بن مالک بن نجار رضی اللہ عنہم شامل تھے۔ انہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی تھی، ان کی نسل آگے چلی، اور ان کا شمار رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مشہور تیر انداز صحابہ میں ہوتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ گندمی رنگت والے اور درمیانے قد کے آدمی تھے۔ انہوں نے چونتیس (34) ہجری میں مدینہ منورہ میں وفات پائی، سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی، اور اس وقت ان کی عمر ستر سال تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5594]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5594] [ترقيم الشركة 5544]