أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا يحيى بن يحيى وإسحاق بن إبراهيم وأبو بكر بن أبي شيبة، قالوا: أخبرنا جريرٌ، عن يزيد بن أبي زياد عن عبد الله بن الحارث، عن المُطلب بن ربيعة، قال: جاء العباسُ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وهو مُغضَبٌ، فقال:"ما شأنك؟" فقال: يا رسول الله، ما لنا ولقُريشٍ، فقال:"ما لك ولهم؟"، قال: يلقى بعضُهم بعضًا بوجوهٍ مشرقةٍ، فإذا لَقُونا لَقُونا بغير ذلك، قال: فغضبَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم حتى استَدَرَّ عِرْقٌ بين عَينَيهِ، قال: فلما أسفَرَ عنه، قال:"والذي نفسُ محمدٍ بيدِه، لا يدخُلُ قلب امرئٍ الإيمانُ حتى يُحبّكم الله ولرسوله"، قال: ثم قال:"ما بالُ رجالٍ يُؤذُونَني في العباس، عمُّ الرجل صنُو أبيه" (1) .
هذا حديث رواه إسماعيل بن أبي خالد عن يزيد بن أبي زياد، ويزيدُ وإن لم (1) يُخرجاه، فإنه أحدُ أركان الحديث في الكوفيين.
Translation: طلحہ بابر
مطلب بن ربیعہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس غصے کی حالت میں آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”آپ کو کیا ہوا؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمارا اور قریش کا کیا معاملہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آپ کا اور ان کا کیا معاملہ ہے؟“ انہوں نے کہا: وہ آپس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو کھلے اور ہشاش بشاش چہروں کے ساتھ ملتے ہیں، لیکن جب ہم سے ملتے ہیں تو ان کا رویہ ویسا نہیں ہوتا (بلکہ بے رخی دکھاتے ہیں)۔ راوی کہتے ہیں: اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس قدر غضب آیا کہ آپ کی دونوں آنکھوں کے درمیان والی رگ ابھر آئی۔ پھر جب آپ کا غصہ کم ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی جان ہے! کسی شخص کے دل میں اس وقت تک ایمان داخل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی خاطر تم سے محبت نہ کرے۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں کا کیا حال ہے جو مجھے عباس کے معاملے میں اذیت دیتے ہیں، آدمی کا چچا اس کے باپ کی طرح ہی ہوتا ہے۔“
یہ حدیث اسماعیل بن ابی خالد نے یزید بن ابی زیاد سے روایت کی ہے، اور یزید کی حدیث اگرچہ شیخین نے روایت نہیں کی، لیکن وہ کوفیوں میں حدیث کے ارکان (بڑے راویوں) میں سے ایک ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5521]
تخریج الحدیث
«حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف؛ يزيد بن أبي زياد - وهو الهاشمي مولاهم الكوفي - ضعيف، وقد اختلف عليه في إسناده، لكن قد روي الخبر من طرق أخرى يتحسَّن بها كما سيأتي. وأما قوله: "عمُّ الرجل صِنْو أبيه" فصحيحٌ.» [ترقيم الرساله 5521] [ترقيم الشركة 5475]
الحكم على الحديث
حسن لغيره
Grade: حسن لغيره