أخبرنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا موسى بن هارون، حدثنا شعيب بن عمرو، حدثنا سفيان بن عُيينة، عن محمد بن المنكدِر، عن جابر، قال: كان العباسُ بالمدينة، فطَلَبَتِ الأنصار ثوبًا يُلبسونه، فلم يجدُوا قميصًا يَصلُح عليه إلَّا قميص عبد الله بن أُبي، فكَسَوه إياهُ، قال جابرٌ: وكان العباسُ أسِيرَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يوم بدرٍ، وإنما أُخرج كَرْهًا، فحُمل إلى المدينة، فكساهُ عبدُ الله بن أُبي قَمِيصَه، فلذلك كفَّنَه رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم في قَمِيصِه، مكافأةً لما فَعَل بالعباس (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5425 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ مدینہ میں (بطور قیدی) تھے، تو انصار نے انہیں پہنانے کے لیے کسی کپڑے کی تلاش کی، لیکن انہیں ان کے ناپ کی کوئی قمیص نہ ملی سوائے عبداللہ بن ابی کی قمیص کے، چنانچہ انہوں نے وہی قمیص انہیں پہنا دی۔ جابر رضی اللہ عنہ مزید فرماتے ہیں کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ غزوہ بدر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قیدی بنے تھے، اور انہیں (مشرکین مکہ کی طرف سے جنگ کے لیے) مجبور کر کے لایا گیا تھا، پھر انہیں مدینہ لایا گیا، تو عبداللہ بن ابی نے انہیں اپنی قمیص پہنائی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس (منافق عبداللہ بن ابی) کو اپنی قمیص میں کفن دیا تھا، تاکہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیے گئے اس کے سلوک کا بدلہ چکایا جا سکے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5513]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح لكن بذكر عمرو بن دينار بدل محمد بن المنكدر، شعيب بن عمرو - وهو الضُّبعي الدمشقي - وإن روى عنه جمع منهم أبو عوانة في "صحيحه"، قد شذَّ بذكر ابن المنكدر، وأدرج قول ابن عيينة في آخره في ذكر المكافأة، فجعله من جملة كلام جابر.» [ترقيم الرساله 5513] [ترقيم الشركة 5467] [ترقيم العلميه 5425]
الحكم على الحديث
حديث صحيح لكن بذكر عمرو بن دينار بدل محمد بن المنكدر
Grade: حديث صحيح لكن بذكر عمرو بن دينار بدل محمد بن المنكدر