☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مستدرک الحاکم

حدیث نمبر: 5403
کتب← مستدرک الحاکم← ابواب← باب← حدیث نمبر 5403
حدیث نمبر: 5403 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
فحدثني أبو بكر بن بالَوَيهِ، حدَّثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدَّثنا مصعب بن عبد الله، قال: تُوفِّي أبيُّ بنُ كعب بن قيس بن عُبيد بن يزيد بن معاوية بن عمرو بن مالك بن النجار في خِلافة عثمان، وكان أبيضَ الرأسِ واللِّحية، قيل: سنة تسع وعشرين، وقيل: سنة اثنتين وعشرين، وقيل: إنه مات في خلافة عثمان سنة ثلاثين، وذُكِر أنه كان يُكنى أبا الطُّفيل، وكانت له كُنيتان، وكانت وفاتُه بمدينة رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بعد أن ظَهرَ الطَّعْنُ على عثمان (3) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
مصعب بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابی بن کعب بن قیس بن عبید بن زید بن معاویہ بن عمرو بن مالک بن نجار کی وفات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں ہوئی، ان کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے، ان کی وفات کے بارے میں مختلف اقوال ہیں: سن 29 ہجری، سن 22 ہجری اور سن 30 ہجری، اور یہی قول سب سے زیادہ مستند ہے، ذکر کیا گیا ہے کہ ان کی کنیت ابو الطفیل تھی، یعنی ان کی دو کنتیں تھیں، ان کی وفات مدینہ منورہ میں اس وقت ہوئی جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف فتنہ و تنقید ظاہر ہو چکی تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5403]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5403] [ترقيم الشركة 5357]
پچھلی حدیث → (5402) باب پر واپس ← اگلی حدیث (5404)