حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدَّثنا موسى بن هارون، حدَّثنا هاشم بن الحارث الحَرّاني، حدَّثنا عُبيد الله بن عَمرو الرَّقِّي، عن إسحاق بن راشد، عن الزُّهْري، عن عُروة بن الزُّبَير، عن عبد الرحمن بن حاطِب بن أبي بَلْتَعة أنه حدَّثَه: أنَّ أباه كَتَب إلى كُفَّار قُريش كتابًا، وهو مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قد شهِد بدرًا، فدعا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم عليًّا والزُّبَير، فقال:"انطَلِقا حتى تُدرِكا امرأةً معها كتابٌ فأتِياني به"، فانطَلَقا حتى أتَياها، فقالا: أعطِينا الكتابَ الذي مَعَك، وأخبَراها أنهما غيرُ مُنصَرفَين حتى يَنزِعا كلَّ ثَوبٍ عليها، فقالت: ألستُما رجلَين مُسلمين؟! قالا: بلى، ولكنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم حدَّثنا أنَّ معكِ كتابًا، فلما أيقَنَتْ أنها غيرُ مُنفَلِتةٍ منهما حَلَّتِ الكتاب من رأسِها، فدفَعَته إليهما، فدعا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم حاطبًا، حتى قرأ عليه الكتاب، فقال:"أتعرِفُ هذا الكتابَ؟" قال: نعم، قال:"فما حمَلَك على ذلك؟" قال: كان هناك ولَدِي وذو قَرابتي، وكنت امرًا غَرِيبًا فيكم مَعشَرَ قُريش، فقال عمر: يا رسولَ الله، ائذَن لي في قَتْل حاطبٍ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لا، إنه قد شهد بدرًا، وإنك لا تدري لعلَّ الله قد اطَّلع على أهل بدرٍ فقال: اعمَلوا ما شئتُم، فإني غافِرٌ لكم" (1) . ذكرُ مناقب أُبي بن كعب ﵁ -
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5309 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبد الرحمن بن حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے والد (سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ) نے کفارِ قریش کی طرف ایک خط لکھا جبکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ مدینہ میں مقیم تھے اور وہ غزوہ بدر میں شریک ہو چکے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا علی اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما کو بلایا اور فرمایا: ”تم دونوں جاؤ یہاں تک کہ تم اس عورت کو جا لو جس کے پاس ایک خط ہے، پس وہ خط میرے پاس لے کر آؤ۔“ چنانچہ وہ دونوں روانہ ہوئے اور اسے جا لیا، اور اس سے کہا: تمہارے پاس جو خط ہے وہ ہمیں دے دو، اور انہوں نے اسے واضح کر دیا کہ وہ اسے اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک کہ تلاشی کے لیے اس کے تمام کپڑے نہ اتروا لیں، اس پر اس نے کہا: کیا تم دونوں مسلمان مرد نہیں ہو؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں خبر دی ہے کہ تمہارے پاس ایک خط ہے، جب اسے یقین ہو گیا کہ وہ ان سے بچ کر نہیں نکل سکے گی تو اس نے اپنے سر کے بالوں کے جوڑے سے خط نکالا اور انہیں دے دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حاطب کو بلایا اور ان کے سامنے وہ خط پڑھ کر سنایا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم اس خط کو پہچانتے ہو؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہیں اس عمل پر کس چیز نے ابھارا؟“ انہوں نے عرض کی: وہاں میری اولاد اور قریبی رشتہ دار تھے جبکہ میں آپ قریشیوں میں ایک اجنبی شخص تھا، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! مجھے اجازت دیں کہ میں حاطب کو قتل کر دوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، وہ غزوہ بدر میں شریک رہا ہے، اور تمہیں کیا معلوم شاید اللہ تعالیٰ نے اہلِ بدر کے احوال پر مطلع ہو کر فرما دیا ہو: تم جو چاہو عمل کرو، میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5393]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات، لكن عبد الرحمن بن حاطب بن أبي بلتعة لم يسمع من النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأغلب الظن أنه تلقى خبر هذه القصة عن أبيه حاطب. وقد اختُلف في هذا الإسناد على عروة بن الزبير، فرواه معمر بن راشد، عن الزهري، عن عروة مرسلًا ليس فيه ذكر ...» [ترقيم الرساله 5393] [ترقيم الشركة 5347] [ترقيم العلميه 5309]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره