☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5351
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5351
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد بن عبد الله البغدادي - فيما انتَقى (3) عليه أبو علي الحافظ - حدثنا عمرو بن إسحاق بن إبراهيم بن العلاء بن زِبْريق (4) الحِمصي، حدثنا أبي، حدثنا عمرو بن الحارث، عن عبد الله بن سالم، عن الزُّبيدي، حدثنا الفُضَيل بن فَضَالة، يَردُّهُ إلى [ابن] (5) عائذ، يردُّه [ابن] عائذ إلى جُبير بن نُفَير: أنَّ عِياضَ بن غَنْم الأشْعَريَّ (6) وَقَعَ على صاحب دارا حين فُتِحت، فأتاهُ هشامُ بن حَكيم فأغْلَظَ له القولَ، ومَكَثَ هشام لياليَ، فأتاه هشامٌ معتذرًا، فقال له هشامٌ: ألم تعلمْ أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إنَّ أشدَّ الناسِ عذابًا يومَ القيامة أشدُّ الناس عذابًا للناس في الدنيا"؟ فقال له عياضٌ: يا هشامُ، إنا قد سمعنا الذي قد سمعتَ، ورأَينا الذي قد رأيتَ، وصَحِبنا مَن صحبتَ. ألم تسمع يا هشامُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقولُ:"مَن كانت عنده نَصيحةٌ لذي سُلطانٍ، فلا يُكلِّمْه بها علانيةً، وليأخُذْ بيده وليَخْلُ به، فإن قَبِلَها قَبِلَها، وإلا كان قد أدّى الذي عليه والذي له"، وإنك يا هشامُ لأنتَ المُجتَرئُ أن تَجترئ على سُلطانِ الله، فهلّا خَشِيتَ أن يَقتُلك سلطانُ الله، فتكونَ قَتيلَ سُلطانِ الله (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5269 - ابن زريق واه
Translation: طلحہ بابر
جبیر بن نفیر سے روایت ہے کہ جب (شہر) دارا فتح ہوا تو سیدنا عیاض بن غنم اشعری رضی اللہ عنہ وہاں کے حاکم پر سختی سے پیش آئے (یا اسے سزا دی)۔ سیدنا ہشام بن حکیم رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور انہیں سخت سست کہا۔ پھر کچھ دن گزرنے کے بعد ہشام ان کے پاس معذرت کے لیے آئے۔ ہشام نے ان سے کہا: کیا آپ کو معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”قیامت کے دن لوگوں میں سب سے سخت عذاب اس شخص کو ہوگا جو دنیا میں لوگوں کو سب سے زیادہ تکلیف دیتا ہو“؟ عیاض نے جواب دیا: اے ہشام! ہم نے بھی وہی سنا ہے جو آپ نے سنا، اور وہی دیکھا ہے جو آپ نے دیکھا، اور ہم نے بھی ان ہی کی صحبت پائی ہے جن کی آپ نے پائی (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )۔ اے ہشام! کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا: ”جس شخص کے پاس کسی صاحبِ اقتدار (سلطان) کے لیے کوئی نصیحت ہو، تو وہ اس کا اظہار علانیہ نہ کرے، بلکہ اسے ہاتھ سے تھام کر تنہائی میں لے جائے، پھر اگر وہ (سلطان) نصیحت قبول کر لے تو ٹھیک، ورنہ اس نے وہ حق ادا کر دیا جو اس کے ذمے تھا“۔ اے ہشام! آپ تو اللہ کے مقرر کردہ سلطان پر جرات کرنے والے ہیں، کیا آپ کو یہ خوف نہیں کہ اللہ کا سلطان آپ کو قتل کر دے اور آپ اللہ کے سلطان کے مقتول کہلائیں؟
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5351]
تخریج الحدیث
«إسناده محتمل للتحسين، عمرو بن الحارث - وهو ابن الضحاك الحمصي - وإسحاق بن إبراهيم بن العلاء بن زِبْريق، حسنا الحديث كما قدمنا بيانه برقم (907)، وعمرو بن إسحاق بن إبراهيم لم نقف له على ترجمة، لكن روى عنه ثلاثة كما وقع في الأسانيد منهم الطبراني، وقد أكثر الرواية عنه ...» [ترقيم الرساله 5351] [ترقيم الشركة 5306] [ترقيم العلميه 5269]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (5350) Back to Bab Next Hadith → (5352)