أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحَبُوبي بمَرُو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا محمد بن عمرو بن عَلقَمة، عن أبيه، عن جدَّه، عن عائشة قالت: قَدِمْنا من سفر فتُلقِّينا بذي الحُلَيفة، وكان غلمانُ الأنصارِ يَتَلقَّون بهم إذا قَدِمُوا، فَلَقُوا أُسَيدَ بن حُضَير، فنَعَوا إليه امرأتهَ، فتقنَّع يبكي، قالت: فقلتُ له: سبحانَ الله، أنتَ من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، ولكل السابقةُ، ما لَكَ تبكي على امرأة؟! فكَشَفَ عن رأسه، ثم قال: صدقتِ لَعَمْرُ اللَّهِ، وَاللَّهِ ليَحِقُّ أَن لا أَبكيَ على أحدٍ بعد سعدِ بن مُعاذٍ، وقد قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ما قال، قلتُ له: وما قال؟ قال:"لقد اهتزَّ العرشُ لوفاةِ سعدِ بن معاذٍ". قالت عائشةُ: وأُسَيدُ بن حُضَير يَسيرُ بيني وبين رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم (1) . صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. ذكرُ عِياض بن غَنْم الأشعَري (1) ﵁ -
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5265 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم ایک سفر سے واپس آ رہے تھے تو ذوالحلیفہ کے مقام پر لوگوں نے ہمارا استقبال کیا، انصار کے لڑکے استقبال کے لیے آیا کرتے تھے، وہ اسید بن حضیر سے ملے اور انہیں ان کی اہلیہ کی وفات کی خبر دی، یہ سن کر اسید سر ڈھانپ کر رونے لگے، عائشہ رضی اللہ عنہ کہتی ہیں: میں نے ان سے کہا: ”سبحان اللہ! آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جلیل القدر صحابی ہیں اور آپ کو اسلام میں سبقت حاصل ہے، کیا آپ ایک عورت پر رو رہے ہیں؟“ تو انہوں نے اپنے سر سے کپڑا ہٹایا اور فرمایا: ”آپ نے سچ کہا، اور اللہ کی قسم! سعد بن معاذ کی وفات کے بعد اب مجھ پر یہ حق ہے کہ میں کسی اور کے لیے نہ روؤں جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے بارے میں وہ بات فرمائی جو فرمائی“، میں نے ان سے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا: ”بیشک سعد بن معاذ کی وفات پر عرشِ الٰہی جھوم اٹھا“، عائشہ فرماتی ہیں کہ اس گفتگو کے وقت اسید بن حضیر میرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے درمیان چل رہے تھے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
عیاض بن غنم اشعری رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5347]
تخریج الحدیث
«إسناده فيه لِينٌ كما تقدم بيانه برقم (4991).» [ترقيم الرساله 5347] [ترقيم الشركة 5302] [ترقيم العلميه 5265]
الحكم على الحديث
إسناده فيه
Grade: إسناده فيه