حدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حدثنا أبو مُسلم إبراهيم بن عبد الله، حدثنا محمد بن الطَّفيل، حدثنا شَريك، عن جامع بن أبي راشد، عن زيد بن أسلم: أنَّ عُمر قال لسعيد بن عامر بن حِذْيَم: ما لأهل الشام يُحبُّونك؟ قال: أُغازِيهم وأُواسِيهم، فأعطاهُ عشرةَ آلافٍ، فردَّها، وقال: إنَّ لي أعبُدًا وأفراسًا، وأنا بخيرٍ، وأريد أن يكون عملي صدقةً على المسلمين، فقال عمر: لا تفعل، إنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم أعطاني مالًا دُونَها، فقلتُ نحوًا ممّا قلتَ، فقال لي:"إذا أعطاكَ اللهُ مالًا لم تَسأْلهُ، ولم تَشْرَهْ نفسُك إليه، فخُذْه، فإنما هو رِزقُ اللهِ أعطاكَ إيَّاهُ" (2) . ذكرُ أنس بن مرثد بن أبي مَرثَد الغَنَوي ﵁ -
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5254 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
Translation: طلحہ بابر
زید بن اسلم سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعید بن عامر بن حذیم رضی اللہ عنہ سے پوچھا: شام والے آپ سے اس قدر محبت کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں ان کے ساتھ مل کر جہاد کرتا ہوں اور ان کی غمخواری و برابری کرتا ہوں، تب عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں دس ہزار (درہم) دیے تو انہوں نے واپس کر دیے اور کہا: میرے پاس غلام اور گھوڑے موجود ہیں اور میں اچھی حالت میں ہوں، میں چاہتا ہوں کہ میرا کام مسلمانوں کے لیے صدقہ (محض اللہ کی خاطر) رہے، سیدنا عمر نے فرمایا: ایسا نہ کرو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اس سے کم مال دیا تھا تو میں نے بھی وہی کہا تھا جو تم کہہ رہے ہو، تب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا: ”جب اللہ تمہیں ایسا مال عطا فرمائے جس کا تم نے سوال نہ کیا ہو اور نہ تمہارا نفس اس کا حریص ہو، تو اسے لے لیا کرو کیونکہ وہ اللہ کا دیا ہوا رزق ہے جو اس نے تمہیں عنایت فرمایا ہے۔“
انس بن مرثد بن ابی مرثد غنوی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5336]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم، والمحفوظ فيه أنه عن زيد بن أسلم عن أبيه أسلم مولى عمر بن الخطاب، فهو موصول. وقد رويت قصة عمر مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم من جوه عدة. شريك: هو ابن عبد الله النخعي.» [ترقيم الرساله 5336] [ترقيم الشركة 5291] [ترقيم العلميه 5254]
Grade: خبر صحيح