أخبرني محمد بن يزيد العَدْل، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا هِلال بن بِشْر، حدثنا أبو خلف عبد الله بن عيسى، عن يونس بن عُبيد، عن عِكْرمة، عن ابن عباس: أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم خَرج ذاتَ يومٍ من بيته عند الظَّهِيرة، فرأى أبا بكر جالسًا في المسجد، فقال:"ما أخرجَك يا أبا بكرٍ هذه الساعةَ؟" قال: أخرجَني الذي أخرجَك يا رسول الله، ثم جاء عمرُ، فقال:"ما أخرجك يا ابن الخَطّاب؟" فقال: الذي أخرجَكما يا رسول الله، فقَعَدَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يتحدّث معهما، ثم قال:"هل بكُما من قُوّة، فتَنطَلِقان إلى هذه النَّخْل - وأومأْ بيده إلى دُور الأنصارِ - تُصِيبان طعامًا وشرابًا وظِلًّا إن شاء الله؟" قلنا: نعم، فانطلق رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وانطلَقْنا معه، وذكَرَ الحديثَ (1) . ذكرُ مناقب سعيد بن عامر بن حِذْيَم ﵁ -
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5252 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دوپہر کے وقت اپنے گھر سے باہر تشریف لائے تو دیکھا کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مسجد میں بیٹھے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے ابوبکر! اس وقت تمہیں کس چیز نے گھر سے نکالا؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اسی ضرورت (بھوک) نے جس نے آپ کو نکالا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اے خطاب کے بیٹے! تمہیں کس چیز نے نکالا؟“ انہوں نے بھی وہی عرض کیا جو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کیا تھا، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان دونوں کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو فرمانے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں اتنی قوت ہے کہ ہم ان کھجوروں کے باغوں کی طرف چلیں - آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انصار کے گھروں کی طرف اشارہ فرمایا - تاکہ ان شاء اللہ کھانا، پینا اور سایہ میسر آ سکے؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روانہ ہوئے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ چل پڑے۔
سیدنا سعید بن عامر بن حذیم رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5334]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف أبي خَلَف عبد الله بن عيسى - وهو الخَرّاز - لكن هذه القصة مشهورة رواها أبو هريرة كما سيأتي عند المصنف برقم (7355)، وابن عمر كما سيأتي أيضًا برقم (7358)، وقال العقيلي في "الضعفاء" (823) بعد أن خرَّج حديثَ ابن عباس هذا: قد روي ...» [ترقيم الرساله 5334] [ترقيم الشركة 5289] [ترقيم العلميه 5252]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره