فأخبرَناه أبو بكر محمد بن عبد الله بن عمرو البزّاز (3) ببغداد، حدثنا محمد بن الفَرَج، حدثنا حجَّاج بن محمد، عن ابن جُرَيج. وحدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه - واللفظ له - حدثنا أبو المثنَّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا يحيى بن سعيد، عن ابن جُريج، حدثني إسماعيل بن كثير، عن عاصم بن لَقِيط بن صَبِرَة، عن أبيه - وكان وافدَ بني المُنتفِق -: أنه أتى عائشةَ هو وصاحبٌ له يَطلُبانِ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فلم يَجِدَاه، فأطعَمَتهما عائشةُ تمرًا وعَصِيدًا، فلم يَلبَثا أن جاء رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يَتقلَّعُ (4) يَتكفَّأُ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"هل أطعَمَكما أحدٌ؟" فقلت: نعم يا رسول الله، ثم قلت: يا رسول الله، أخبِرنا عن الصلاة، قال:"أَسبغِ الوضوءَ، وخَلِّلِ الأصابع، وإذا استنشقتَ فبالِغْ إلّا أن تكون صائمًا" (1) . وأما حديث داود بن عبد الرحمن العطَّار:
Translation: طلحہ بابر
عاصم بن لقیط بن صبرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اور ان کے ایک ساتھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تلاش میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں موجود نہ تھے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں کھجوریں اور دلیا کھلایا، ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وقار کے ساتھ تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا کسی نے تمہیں کھانا کھلایا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں یا رسول اللہ! پھر میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں وضو کے بارے میں بتائیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وضو مکمل کیا کرو، انگلیوں کا خلال کیا کرو، اور ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کیا کرو الا یہ کہ تم روزے سے ہو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 530]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 530] [ترقيم الشركة 525]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح