فحدَّثني أبو القاسم الحسن بن محمد السَّكُوني بالكوفة، حدثنا عُبيد بن غَنّام بن حَفْص بن غياث النَّخَعي، حدثني أبي، عن أبيه، عن الأعمش، عن أبي وائل، عن عبد الله قال: لما قُبضَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم واستَخْلَفوا أبا بكرٍ وكان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بَعَثَ معاذًا إلى اليمن، فاستَعملَ أبو بكر عُمرَ على المَوسِم، فلقيَ مُعاذًا بمكة ومعه رَقِيقٌ، فقال: ما هؤلاء؟! فقال: هؤلاء أُهدوا لي، وهؤلاء لأبي بكر، فقال له عُمر: إني أرى لك أن تأتيَ بهم أبا بكرٍ، قال: فلقيَه مِن الغَدِ، فقال: يا ابنَ الخَطَّابِ، لقد رأيتُني البارحةَ وأنا أنْزُو إلى النارِ، وأنتَ آخِذُ بحُجْزَتي، وما أُراني إِلَّا مُطِيعَك، قال: فأَتى بهم أبا بكر، فقال: هؤلاء أُهدوا لي وهؤلاء لك، قال: فإنا قد سَلَّمنا لك هديتَّك، فخرج معاذٌ إلى الصلاة، فإذا هم يُصلُّون خَلْفَه، فقال معاذ: لمن تُصلُّون؟ قالوا: لله ﷿، فقال: فأنتُم له، فأعْتَقَهم (2) . صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5190 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہو گیا اور لوگوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ منتخب کر لیا تو اس وقت معاذ رضی اللہ عنہ یمن میں تھے جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہاں (گورنر بنا کر) بھیجا تھا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو حج کے موقع پر امیر مقرر کیا تو ان کی ملاقات مکہ میں معاذ رضی اللہ عنہ سے ہوئی جن کے ساتھ کچھ غلام تھے، عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”یہ کون ہیں؟“ معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ کچھ مجھے ہدیہ ملے ہیں اور کچھ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لیے ہیں“، عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”میری رائے یہ ہے کہ تم یہ سب لے کر ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ (اور ان کے سپرد کر دو)“، اگلے دن معاذ رضی اللہ عنہ ان سے ملے اور کہا: ”اے ابن خطاب! میں نے گزشتہ رات خواب دیکھا کہ میں آگ میں گر رہا ہوں اور آپ نے مجھے کمر سے پکڑ رکھا ہے، اور میرا خیال ہے کہ میں آپ کی اطاعت ہی کروں گا“، چنانچہ وہ ان غلاموں کو لے کر ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: ”یہ مجھے ہدیہ ملے ہیں اور یہ آپ کے لیے ہیں“، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم نے تمہارا ہدیہ تمہارے لیے ہی رہنے دیا“، پھر معاذ رضی اللہ عنہ نماز کے لیے نکلے تو دیکھا کہ وہ غلام ان کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں، معاذ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”تم کس کے لیے نماز پڑھ رہے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”اللہ عزوجل کے لیے“، تو معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”پھر تم اللہ ہی کے لیے (آزاد) ہو“، اور انہوں نے انہیں آزاد کر دیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5271]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات غير غنام بن حفص بن غياث، فإنه لا يكاد يُعرف، فهو مجهول، وقد انفرد هنا بذكر عبد الله - وهو ابن مسعود - وخالفه جماعة من الحفاظ من أصحاب الأعمش - وهو سليمان بن مهران - حيث رووا هذا الخبر عنه بإسقاط ابن مسعود، ...» [ترقيم الرساله 5271] [ترقيم الشركة 5226] [ترقيم العلميه 5190]
Grade: خبر صحيح