أخبرنا أحمد بن محمد بن سَلَمة العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا أبو سلمة موسى بن إسماعيل، حدثنا عبد الله بن المبارك، أخبرنا إسحاق بن يحيى بن طلحة، حدثني عيسى بن طلحة، عن عائشة، قالت: حدثَني أبو بكر، قال: كنتُ في أولِ مَن فاءَ يومَ أُحُدٍ وبين يَدَي رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم رجلٌ يُقاتِل عنه، وأُراه قال: ويَحميهِ (2) ، قال: فقلت: كُن طَلحةَ حين فاتَني ما فاتَني، قال: وبيني وبين المَشرق رجلٌ لا أعرفُه، أنا أقربُ إلى رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم منه، وهو يَخطِفُ السَّعِيَ خَطْفًا لا أَخطِفُه، فدَفَعْنا إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم جميعًا، فإذا أبو عبيدة بن الجرّاح، فقال لنا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"عليكم بصاحبِكم" يريد طلحةَ وقد نُزِفَ، فلم نَنظُر إليه، فأقبلْنا على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فأرادني (3) أبو عبيدة وطلب إليَّ، فلم يَزَلْ حتى تركتُه، وكان على حَلْقَتِه قد نَشِبَت، وكَرِه أن يُزَعْزِعَها بيدِه فيشتكيَ (1) النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم، فأزَمَّ عليه بثَنيّتِه، ونَهَضَ ونَزَعها، وابتَدَرَتْ ثَنيَّتُه، فطلب إليّ ولم يَدَعْني حتى تركتُه، فأكَارَ (2) على الأخرى، فصنع مثلَ ذلك، ونَزَعَها وابتَدَرَت، فكان أبو عبيدة أهْتَمَ الثَّنَايا (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5159 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ مجھے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بتایا: ”میں غزوہ احد کے دن ان لوگوں میں سے تھا جو سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف پلٹے تھے، میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف سے لڑ رہا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حفاظت کر رہا ہے، میں نے جی میں کہا کہ کاش یہ طلحہ ہوں کیونکہ مجھے پہلے جو موقع ملنا تھا وہ ہاتھ سے نکل چکا تھا، میرے اور مشرق کی سمت کے درمیان ایک شخص تھا جسے میں پہچان نہ سکا، میں اس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زیادہ قریب تھا لیکن وہ اتنی تیزی سے دوڑ رہا تھا کہ میں اس کی طرح نہ دوڑ سکا، پھر ہم دونوں ایک ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ وہ ابو عبیدہ بن جراح تھے، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”تم اپنے ساتھی (طلحہ) کو سنبھالو“، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اشارہ سیدنا طلحہ کی طرف تھا جن کا بہت زیادہ خون بہہ چکا تھا، لیکن ہم نے ان کی طرف توجہ نہ دی بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف بڑھے، تو ابو عبیدہ نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ وہ لوہے کی کڑیاں نکالیں گے اور مسلسل اصرار کیا یہاں تک کہ میں نے انہیں موقع دے دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے رخسار میں خود کی کڑی دھنس گئی تھی، انہوں نے اسے ہاتھ سے ہلانے کو ناپسند کیا کہ کہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تکلیف نہ ہو، اس لیے انہوں نے اپنے سامنے کے دانت سے کڑی کو مضبوطی سے جکڑا، اسے کھینچا اور نکال لیا، اس عمل میں ان کا اپنا سامنے کا دانت جڑ سے نکل گیا، پھر انہوں نے مجھ سے دوبارہ اصرار کیا اور مجھے نہ چھوڑا یہاں تک کہ میں نے انہیں موقع دے دیا، تو انہوں نے دوسری کڑی پر بھی اسی طرح جانفشانی سے کام کیا، اسے نکالا اور ان کا دوسرا دانت بھی نکل گیا، چنانچہ ابو عبیدہ کے سامنے کے دانت گر گئے تھے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5240]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا،كما تقدم بيانه برقم (4361).» [ترقيم الرساله 5240] [ترقيم الشركة 5195] [ترقيم العلميه 5159]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا