☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5234
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5234
حدثنا أبو بكر محمد بن داود الزاهد، حدثنا عبد الله بن قَحْطَبة، حدثنا العباس بن عبد العظيم، حدثنا وهب بن جَرير، حدثنا أبي، سمعت بشّار بن أبي سَيف يُحدِّث عن الوليد بن عبد الرحمن، عن عِياض بن غُطَيف، قال: دخلْنا على أبي عُبيدة بن الجرَّاح نعودُه وامرأتُه تُحيفَة جالسة عند رأسِه، وهو مُقبِلٌ بوجهِه على الجِدار، فقلنا لها: كيف باتَ أبو عُبيدة الليلةَ؟ قالت: باتَ بأجرٍ، فأقبل علينا بوجهِه فقال: إني لم أبِتْ بأجرٍ، ثم قال: ألا تَسألوني عما قلتُ؟ فقلنا: ما أعجَبَنا ما قلتَ فنسألَك عنه، فقال: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"مَن أنفَقَ نفقةً في سبيلِ الله فبسبع مئةٍ، ومَن أنفَقَ على نفسِه وأهلِه، أو عادَ مريضًا، أو مازَ أذًى، فالحسنةُ بعَشْر أمثالِها، والصومُ جُنَّةٌ ما لم يَخرِقْها، ومن ابتلاهُ اللهُ بِبَلاءٍ فِي جَسَدِه فهو له حِطّةٌ" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5153 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
عیاض بن غطیف سے روایت ہے کہ ہم سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس گئے، ان کی اہلیہ تحیفہ ان کے سرہانے بیٹھی تھیں جبکہ وہ دیوار کی طرف چہرہ کیے لیٹے ہوئے تھے، ہم نے ان سے پوچھا: ابو عبیدہ نے رات کیسی گزاری؟ انہوں نے کہا: انہوں نے اجر پاتے ہوئے رات گزاری، تب ابو عبیدہ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”میں نے اجر پاتے ہوئے رات نہیں گزاری“، پھر فرمایا: ”تم نے مجھ سے اس بات کے متعلق کیوں نہیں پوچھا جو میں نے کہی؟“ ہم نے کہا: ہمیں آپ کی بات عجیب لگی (اسی لیے خاموش رہے)، تب انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے اللہ کی راہ میں کوئی خرچ کیا تو اس کا اجر سات سو گنا ہے، اور جس نے اپنی ذات یا اہل و عیال پر خرچ کیا یا کسی مریض کی عیادت کی یا (راستے سے) کوئی تکلیف دہ چیز ہٹائی تو ایک نیکی کا بدلہ دس گنا ہے، اور روزہ (گناہوں اور آگ سے بچاؤ کے لیے) ڈھال ہے جب تک کہ اسے پھاڑ نہ دیا جائے، اور جس شخص کو اللہ اس کے جسم میں کسی بیماری میں مبتلا کرتا ہے تو وہ اس کے گناہوں کے جھڑنے کا ذریعہ بن جاتی ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5234]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل بشار بن أبي سيف، فقد روى عنه ثقتان وذكره ابن حبان في "الثقات"، وصحَّح حديثَه هذا أبو حاتم الرازي كما يُفهم من كلامه الذي نقله عنه ابنه في "العلل" (688)، وصحَّحه كذلك ابن خزيمة (1892)، لكن صحَّح البخاريُّ وغيره أن تابعيَّه هو غُضيف بن الحارث، ويؤيده ...» [ترقيم الرساله 5234] [ترقيم الشركة 5189] [ترقيم العلميه 5153]
الحكم على الحديث
إسناده حسن من أجل بشار بن أبي سيف
Grade: إسناده حسن من أجل بشار بن أبي سيف
← Previous Hadith (5233) Back to Bab Next Hadith → (5235)