أخبرني أبو العباس محمد بن أحمد المَحبُوبي بمَرُو، حدثنا أحمد بن سَيَّار، حدثنا عبد الله بن عثمان بن جَبَلة، حدثني أبي، أخبرنا شُعبة، عن سِماك بن حرب، قال: كنا مع مُدرِك بن المُهلَّب بسِجِستانَ في سُرادِقِه، فسمعتُ شيخًا يُحدِّث عن أبي سفيان بن الحارث بن عبد المُطَّلب، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إنَّ الله لا يُقدِّسُ أمةً لا يأخُذُ الضعيفُ حقَّه من القويِّ وهو غيرُ مُتَعْتَعٍ" (2) . فإذا الشيخُ الذي لم يُسمِّه عثمان بن جَبَلة عن شعبة عن سماك، قد سمّاهُ عُندَرٌ، غيرَ أنه لم يَذكُر أبا سفيان في الإسناد.
Translation: طلحہ بابر
سماک بن حرب بیان کرتے ہیں کہ ہم سجستان میں مدرک بن مہلب کے خیمے میں تھے، وہاں میں نے ایک بزرگ کو سیدنا ابو سفیان بن حارث بن عبدالمطلب کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ روایت کرتے ہوئے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ اس قوم کو پاکیزہ (یا مقدس) قرار نہیں دیتا جس میں کمزور شخص کسی لکنت اور خوف کے بغیر طاقتور سے اپنا حق نہ لے سکے۔“ پس وہ بزرگ جن کا عثمان بن جبلہ نے اپنی روایت میں نام نہیں لیا تھا، غندر نے ان کا نام (عبداللہ بن ابوسفیان) صراحت سے ذکر کیا ہے، مگر انہوں نے اس اسناد میں ابو سفیان کا ذکر نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5197]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم لولا هذا الشيخ المبهم الذي لم يُسَمَّ.» [ترقيم الرساله 5197] [ترقيم الشركة 5152]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره