حدثنا أبو زكريا العَنْبري وأبو الحسن بن موسى الفقيه، قالا: حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا محمد بن المُثنَّى ومحمد بن بشار، قالا: حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن سِمَاك بن حَرْب، عن عبد الله بن أبي سفيان بن الحارث بن عبد المُطّلب، عن أبيه، قال: كان لرجل على النبي صلى الله عليه و آله وسلم تمرٌ، فأتاه يَتقاضاهُ، فاستَقرَضَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم من خولةَ بنت حَكِيم تمرًا فأعطاه إياه، وقال:"أمَا إنّه كان عندي تمرٌ، ولكنه كان عَثَريًّا". ثم قال:"كذلك يَفعلُ عِبادُ الله المؤمنون (4) ، وإِنَّ الله لا يَترحَّمُ على أُمَّةٍ لا يأخذُ الضعيفُ منكم حَقَّه من القَويّ غيرَ مُتَعْتَعٍ" (1) . لم يُسنِدْ أبو سفيان عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم غيرَ هذا الحديثِ الواحدِ، ولم يُقِمْ إسنادَه عن شعبةَ غيرُ عُندَر (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو سفیان بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کھجوروں کا تقاضا کیا جو اس کا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر قرض تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا سے کچھ کھجوریں بطور قرض لے کر اسے ادا فرمائیں اور ارشاد فرمایا: ”میرے پاس کھجوریں موجود تھیں لیکن وہ بارش کے پانی پر پلنے والی (خود رو) تھیں“، پھر فرمایا: ”اللہ کے مومن بندے اسی طرح کرتے ہیں، اور بیشک اللہ اس قوم پر رحم نہیں فرماتا جس میں کمزور شخص کسی لکنت (خوف و جھجھک) کے بغیر طاقتور سے اپنا حق نہ لے سکے۔“ ابو سفیان رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے صرف یہی ایک حدیث روایت کی ہے، اور شعبہ سے اس کی سند کو غندر کے علاوہ کسی نے (اس طرح مکمل طور پر) محفوظ نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5193]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5193] [ترقيم الشركة 5148]