حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا محمد بن عبد الله بن رُسْتَهْ، حدثنا سليمان بن داود، حدثنا محمد بن عمر، حدثني يحيى بن عبد العزيز بن سعيد بن سعد بن عُبادة بن دُلَيم بن حارثة بن النعمان بن أبي حَزِيمة (2) بن ثَعلبة بن طَرِيف بن الخَزْرج بن ساعِدةَ بن كعب بن الخَزْرج. قال محمد بن عمر: وكان سعد بن عُبادة يكنى أبا ثابت، وكان من الكَمَلَةِ، وهو أحدُ السبعين الذين بايَعوا رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم من الأنصار ليلة العَقَبة في رواية جميعِهم، وأحدُ النُّقَباء الاثني عشر، وكان سيدًا جَوَادًا، ولم يَشْهَدْ بدرًا، ذُكِر أنه كان يَتأهّب للخروج إليهم، ويأتي دُورَ الأنصار يَحضُّهم على الخُروج، فنُهِش قبل أن يَخرُج فأقامَ، فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لئِنْ كان سعدٌ لم يَشهَدْها، لقد كان عليها حَريصًا"، وقد شهد أُحدًا والخندقَ والمَشاهِدَ كلَّها (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5097 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
Translation: طلحہ بابر
یحیی بن عبدالعزیز بن سعید نے سیدنا سعد بن عبادہ کا نسب یوں بیان کیا ہے۔ یحییٰ بن عبد العزیز بن سعید بن سعد بن عبادہ بن دلیم بن حارثہ بن نعمان بن ابی حزیمہ بن ثعلبہ بن طریف بن خزرج بن ساعدہ بن کعب بن خزرج۔ محمد بن عمر کہتے ہیں کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو ثابت تھی اور ان کا شمار «كمله» (یعنی ان افراد میں جو لکھنا، تیراکی اور تیر اندازی جانتے تھے) میں ہوتا تھا، وہ ان ستر انصار میں سے ایک تھے جنہوں نے لیلۃ العقبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیعت کی تھی، یہ بات تمام راویوں کی روایات میں متفقہ طور پر موجود ہے، نیز وہ انصار کے بارہ نقیبوں میں سے ایک تھے، وہ ایک انتہائی سخی سردار تھے، (ایک قول کے مطابق) وہ غزوہ بدر میں (بالمشافہ) شریک نہیں ہوئے تھے، ذکر کیا گیا ہے کہ وہ جنگ کے لیے نکلنے کی بھرپور تیاری کر رہے تھے اور انصار کے گھروں میں جا کر انہیں جہاد پر ابھار رہے تھے، لیکن نکلنے سے پہلے ہی انہیں کسی زہریلے جانور نے ڈس لیا جس کی وجہ سے وہ رک گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے متعلق فرمایا: ”اگرچہ سعد غزوہ بدر میں شریک نہیں ہو سکے لیکن وہ اس میں شرکت کے لیے بہت زیادہ حریص (خواہش مند) تھے“، البتہ وہ غزوہ احد، خندق اور باقی تمام غزوات میں شریک رہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5176]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5176] [ترقيم الشركة 5131] [ترقيم العلميه 5097]