☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5168
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5168
حدثنا أبو محمد أحمد بن عبد الله المُزَني، حدثنا محمد بن عبد الله الحَضْرمي، حدثنا عبد الله بن عمر بن أبان، حدثنا خالد بن سعيد بن عمرو بن سعيد، سمعت أبي يَذكُر عن عمِّه خالد بن سعيد الأكبر: أنه قَدِمَ على رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم حين قَدِم من أرض الحبشة ومعه ابنتُه أم خالد، فجاء بها إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وعليها قَميصٌ أصفَرُ، وقد أعجَبَ الجاريةَ قميصُها، وقد كانت فَهمتْ بعضَ كلام الحبشة، فراطَنَها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بكلامِ الحبشة:"سَنَهْ سَنَهْ" وهي بالحبشة: حَسَن حَسَن، ثم قال لها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أَبلِي وأَخلِقي، أَبلي وأَخلِقي" - قال: فأبلَتْ واللهِ ثم أخلَفَتْ - ثم مالَتْ إلى ظَهْر رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فوضعت يدَها على مَوضِع خاتَم النُّبوّة، فأخذها أبوها، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"دَعُها" (1) . صحيح الإسناد، فقد اتفق الشيخان على إخراج أحاديثَ لإسحاق بن سعيد بن عمرو بن سعيد عن آبائه وعُمومته، وهذه أمُّ خالد بنت خالد بن سعيد بن العاص التي حملها أبوها صغيرةً إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، صَحِبَتْ بعد ذلك رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وقد رَوَتْ عنه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5090 - لكنه منقطع
Translation: طلحہ بابر
خالد بن سعید بن عمرو بن سعید اپنے چچا خالد بن سعید اکبر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب وہ حبشہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ان کے ساتھ ان کی صاحبزادی ام خالد بھی تھیں، وہ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لائے تو انہوں نے زرد رنگ کی قمیص پہن رکھی تھی جو اس بچی کو بہت بھلی معلوم ہو رہی تھی، وہ حبشہ کی زبان کے کچھ الفاظ سمجھتی تھیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے حبشی زبان میں خوش طبعی فرماتے ہوئے کہا: «سَنَهْ سَنَهْ» جس کا حبشی زبان میں مطلب ”اچھا، اچھا“ ہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے لیے طویل عمری کی دعا فرماتے ہوئے فرمایا: «أَبْلِي وَأَخْلِقِي، أَبْلِي وَأَخْلِقِي» ”تم اسے پرانا کرو اور بوسیدہ کرو، تم اسے پرانا کرو اور بوسیدہ کرو“، راوی کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم! انہوں نے ان کپڑوں کو خوب پرانا کیا اور پھر نئے کپڑے پہننے کی سعادت پائی، پھر وہ بچی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پشت کی طرف مائل ہوئی اور مہرِ نبوت پر اپنا ہاتھ رکھ دیا، ان کے والد نے انہیں روکنا چاہا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں چھوڑ دو (کچھ نہ کہو)۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، کیونکہ شیخین نے اسحاق بن سعید بن عمرو بن سعید کی اپنے آباؤ اجداد اور چچاؤں سے مروی احادیث کی تخریج پر اتفاق کیا ہے، اور یہ وہی ام خالد بنت خالد بن سعید بن العاص ہیں جنہیں ان کے والد بچپن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں لائے تھے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحبت پائی اور آپ سے احادیث بھی روایت کیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5168]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات لكنه منقطع، فإنَّ سعيد بن عمرو بن سعيد ما أدرك خالدًا فيما قاله الذهبي في "تلخيصه". وقد روى سعيد بن عمرو مثل هذا الخبر عن أم خالد بنت خالد بن سعيد بن العاص، وسماعه منها صحيح، وروى قصة القميص منه دون قصة خاتم النبوة ...» [ترقيم الرساله 5168] [ترقيم الشركة 5123] [ترقيم العلميه 5090]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (5167) Back to Bab Next Hadith → (5169)