☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5134
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5134
حدثنا أحمد بن سهل الفقيه ببُخارَى، حدثنا سهل بن المُتوكِّل، حدثنا إسماعيل بن أبي أُويس، عن أبيه، عن الزُّهْري، عن عُروة بن الزُّبَير، قال: قال عِكرمةُ بن أبي جَهْل: لما انتهيتُ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قلتُ: يا محمد، إن هذه أخبرتْني أنك أَمَّنتَني، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أنتَ آمِنٌ"، فقلتُ: أشهد أن لا إله إلَّا الله وحدَه لا شَريكَ له، وأنتَ عبدُ الله ورسولُه، وأنتَ أبَرُّ الناس، وأصدَقُ الناسِ، وأَوفَى الناس، قال عِكْرمةُ: أقولُ ذلك وإني لَمُطأطئٌ رأسي استحياءً منه، ثم قلتُ: يا رسول الله، استغِفرْ لي كلَّ عداوة عاديتُكَها، أو مَركبٍ أو ضَعتُ فيه أريدُ فيه إظهارَ الشِّرك، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"اللهم اغفِرْ لعكرمةَ كلَّ عداوةٍ عادانيها أو مَركبٍ أَوضَعَ فيه يريدُ أن يَصُدَّ عن سَبيلك"، قلت: يا رسول الله، مُرْني بخيرِ ما تَعلَمُ فأعملَه، قال:"قُل: أشهدُ أن لا إلهَ إلَّا الله، وأنَّ محمدًا عبدُه ورسولُه، وتُجاهِدُ في سبيله"، ثم قال عكرمة: أما واللهِ يا رسولَ الله، لا أدعُ نفقةً كنتُ أُنفِقُها في صَدٍّ عن سبيل الله إلَّا أنفقتُ ضِعفَها (1) في سبيل الله، ولا قاتلتُ قتالًا في الصّدّ عن سبيلِ الله إِلَّا أَبْلَيتُ ضعفَه في سبيل الله. ثم اجتَهد في القتال حتى قُتل يومَ أجنادِينَ شهيدًا في خلافة أبي بكر، وقد كان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم استعملَه عامَ حَجِّه على هَوازِنَ يُصدِّقُها، فتوفِّي رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وعِكْرمةُ يومئذٍ بتَبَالَةَ (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5057 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عکرمہ بن ابی جہل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے عرض کیا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )! اس (میری بیوی) نے مجھے خبر دی ہے کہ آپ نے مجھے امان دے دی ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے امان ہے۔“ میں نے عرض کیا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور آپ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور آپ لوگوں میں سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے، سب سے زیادہ سچے اور سب سے زیادہ وعدہ نبھانے والے ہیں۔ عکرمہ کہتے ہیں کہ میں یہ کلمات کہہ رہا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے شرمندگی کی وجہ سے میرا سر جھکا ہوا تھا، پھر میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے ہر اس دشمنی کی مغفرت کی دعا فرمائیں جو میں نے آپ کے خلاف کی، یا ہر اس مہم کی جس میں میں شریک ہوا اور میرا مقصد شرک کا غلبہ تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعِكْرِمَةَ كُلَّ عَدَاوَةٍ عَادَانِيهَا أَوْ مَرْكَبٍ أَوْضَعَ فِيهِ يُرِيدُ أَنْ يَصُدَّ عَنْ سَبِيلِكَ» ”اے اللہ! عکرمہ کی ہر اس دشمنی کو معاف فرما جو اس نے مجھ سے کی یا ہر اس مہم کو جس میں اس نے تیرے راستے سے روکنے کے ارادے سے حصہ لیا۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے اس بہترین کام کا حکم دیں جسے آپ جانتے ہوں تاکہ میں اس پر عمل کروں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہو کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) اس کے بندے اور رسول ہیں، اور اس کی راہ میں جہاد کرو۔“ پھر عکرمہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم، میں نے اللہ کے راستے سے روکنے کے لیے جتنا مال خرچ کیا تھا اس سے دگنا اب اللہ کی راہ میں خرچ کروں گا، اور اللہ کے دین کی مخالفت میں جتنی جنگیں لڑی تھیں ان سے دگنی ہمت، اب اللہ کے راستے میں دکھاؤں گا۔ پھر انہوں نے قتال میں خوب محنت کی یہاں تک کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں جنگِ اجنادین میں شہید ہو گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں حج والے سال قبیلہ ہوازن سے صدقات وصول کرنے کے لیے مقرر فرمایا تھا، اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات ہوئی تو عکرمہ اس وقت مقامِ تبالہ میں (اپنی ذمہ داری پر) موجود تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5134]
تخریج الحدیث
«رجاله لا بأس بهم، لكنه مرسلٌ، وقد روي مثلُه عند أبي عبد الله محمد بن عمر الواقدي في "مغازيه" 2/ 850 - 852، ومن طريقه أخرجه ابن سعد في "طبقاته" 6/ 85، وابن عساكر في "تاريخ دمشق" 41/ 62 - 64، وابن الجوزي في "المنتظم" 4/ 155 - 156.» [ترقيم الرساله 5134] [ترقيم الشركة 5090] [ترقيم العلميه 5057]
الحكم على الحديث
رجاله لا بأس بهم
Grade: رجاله لا بأس بهم
← Previous Hadith (5133) Back to Bab Next Hadith → (5135)