☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5106
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5106
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا السَّرِيّ بن خُزيمة، حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حماد بن سَلَمة، حدثنا ثابت، عن أنس: أنَّ ثابت بن قيس جاء يومَ اليَمامة، وقد تَحنَّطَ ولَبِسَ أكفانَه، وقد انهزمَ أصحابُه، وقال: اللهمَّ إني أبْرأُ إليك مما جاءَ به هؤلاء، وأعتذِرُ إليك مما صنعَ هؤلاء، فبئسَ ما عَوَّدتُم أقرانَكم، خَلُّوا بيننا وبين أقرانِنا ساعةً، ثم حَمَل فقاتَلَ ساعةً فقُتِل، وكانت دِرعُه قد سُرِقَت، فرآه رجلٌ فيما يَرى النائمُ، فقال: إنَّ دِرعي في قِدرٍ تحت إكافٍ بمكان كذا وكذا، وأَوصى بوصايا، فطُلِب الدِّرعُ، فوُجِد حيثُ قال فأنفَذُوا وصيّتَه (1) . صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. ولحديث وصاياه قصة عجيبة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5035 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ جنگِ یمامہ کے دن (میدانِ جنگ میں) آئے جبکہ وہ خوشبو لگا چکے تھے اور اپنے کفن پہن رکھے تھے، اس وقت ان کے ساتھیوں کو ہزیمت ہو رہی تھی، تو انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ! یہ لوگ (دشمن) جو کچھ لے کر آئے ہیں میں اس سے تیری بارگاہ میں اپنی براءت کا اظہار کرتا ہوں اور ان لوگوں (مسلمانوں) نے جو کچھ کیا اس پر تجھ سے معذرت چاہتا ہوں، تم نے اپنے ہم عصروں کو کتنی بری عادت ڈال دی ہے، ہمارے اور ہمارے دشمنوں کے درمیان راستہ خالی کر دو“، پھر انہوں نے حملہ کیا اور قتال کیا یہاں تک کہ شہید ہو گئے۔ ان کی زرہ چوری ہو گئی تھی، تو ایک شخص نے انہیں خواب میں دیکھا، انہوں نے (خواب میں) بتایا: ”میری زرہ فلاں مقام پر کجاوے کے نیچے ایک دیگ میں رکھی ہے“، اور انہوں نے کچھ وصیتیں بھی کیں، چنانچہ جب اس جگہ تلاشی لی گئی تو وہ زرہ وہیں ملی جہاں انہوں نے بتایا تھا، پھر لوگوں نے ان کی وصیت کو نافذ کیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5106]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،ثابت: هو ابن أسلم البُناني.» [ترقيم الرساله 5106] [ترقيم الشركة 5068] [ترقيم العلميه 5035]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (5105) Back to Bab Next Hadith → (5107)