أخبرني أبو بكر محمد بن عيسى العَطّار بمَرُو، حدثنا عَبْدان بن محمد بن عيسى الحافظ، حدثنا الفضل بن سَهْل البغدادي - وكان يُقال له: الأعرج - حدثنا يعقوب بن إبراهيم بن سعد، حدثني أبي، عن ابن شهاب، قال: أخبرني إسماعيل بن محمد بن ثابت الأنصاري، عن أبيه، أن ثابت بن قيس قال: يا رسولَ الله، لقد خَشِيتُ أن أكونَ قد هَلَكتُ، قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ولمَ؟" قال: نهانا اللهُ أن نُحِبَّ أَن تُحمَدَ بما لم نفعل، وأجِدُني أُحِبُّ الحَمدَ، ونهانا عن الخُيَلاء، وأجِدُني أحِبُّ الجَمَال، ونهانا أن نرفعَ أصواتَنا فوق صوتِك، وأنا جَهِيرُ الصوتِ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يا ثابتُ، ألا ترضى أن تَعِيشَ حميدًا، وتُقتَل شهيدًا، وتدخُل الجنةَ؟" قال: بلى يا رسول الله، قال: فَعاشَ حميدًا، وقُتِل شهيدًا يومَ مُسيلِمة الكذَّاب (1) . صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما أخرج مسلمٌ وحدَه حديثَ حمّاد بن سلَمة وسُليمان بن المُغيرة، عن ثابت، عن أنس، قال: لما أُنزلت: ﴿لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ﴾ [الحجرات: 2] جاء ثابتُ بن قيس، وذكر الحديثَ مختصرًا.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5034 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا اسماعیل بن محمد بن ثابت انصاری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے ڈر ہے کہ کہیں میں ہلاک نہ ہو گیا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیوں؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس بات سے منع فرمایا ہے کہ ہم اس کام پر اپنی تعریف پسند کریں جو ہم نے کیا ہی نہ ہو اور میں پاتا ہوں کہ میں تعریف کو پسند کرتا ہوں، اور اللہ نے ہمیں تکبر و خود پسندی سے منع فرمایا ہے جبکہ میں جمال و خوبصورتی کو پسند کرتا ہوں، اور ہمیں اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ اپنی آواز آپ کی آواز سے بلند کریں جبکہ میں «جَهِيرُ الصَّوتِ» ”بلند آواز والا“ آدمی ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ثابت! کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ تم قابلِ تعریف زندگی گزارو، شہید کر دیے جاؤ اور جنت میں داخل ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! چنانچہ انہوں نے قابلِ تعریف زندگی گزاری اور مسیلمہ کذاب کے خلاف (جنگِ یمامہ میں) شہید ہوئے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، البتہ امام مسلم نے اکیلے حماد بن سلمہ اور سلیمان بن مغیرہ کی روایت سے انس رضی اللہ عنہ کے واسطے سے یہ حدیث مختصراً روایت کی ہے کہ جب یہ آیت ﴿لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ﴾ [سورة الحجرات: 2] نازل ہوئی تو ثابت بن قیس آئے (اور پھر پورا قصہ بیان کیا)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5105]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم لكن أكثر أصحاب ابن شهاب - وهو محمد بن مسلم الزهري - لم يذكروا فيه محمد بن ثابت بن قيس، وهو صحابي صغير له رؤية، فصار الخبر مرسلًا، ولكنه مع ذلك مرسلٌ قويُّ الإسناد كما قال ابن حجر في "فتح الباري" 10/ 524.» [ترقيم الرساله 5105] [ترقيم الشركة 5067] [ترقيم العلميه 5034]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح