☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5058
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5058
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا أحمد بن عبد الجَبّار، حَدَّثَنَا يونس بن بُكَير، عن محمد بن إسحاق، عن العباس بن مَعبَد، عن أبيه، عن ابن عباس: أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم قال يومَ بدرٍ:"مَن لَقيَ منكم العباسَ فليَكفُفْ عنه، فإنه خَرجَ مُستَكْرَهًا"، فقال أبو حُذيفة بن عُتبة: أنقتُلُ آبَاءَنا وإخوانَنا وعَشائرَنا ونَدَعُ العباسَ؟! واللهِ لأُلحِمَنَّه (2) بالسيف، فبلَغَتْ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال لعمر بن الخطاب:"يا أبا حفص" قال عُمر: إنه لأوّلُ يوم كَنّاني فيه بحفص"أيُضرَبُ وجهُ عَمِّ رسولِ الله بالسَّيف؟" فقال عمر: دَعْني فَلْأضْرِبْ عُنُقَه، فإنه قد نافَقَ. وكان أبو حذيفة يقول: ما أنا بآمِنٍ من تلك الكلمة التي قلتُ، ولا أزالُ خائفًا حتَّى يُكفِّرَها اللهُ عني بالشهادة، قال: فقُتِل يومَ اليمامة شهيدًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ بدر کے دن فرمایا: ”تم میں سے جس کی ملاقات (میرے چچا) عباس سے ہو وہ انہیں قتل نہ کرے کیونکہ وہ مجبور کر کے نکالے گئے ہیں۔“ یہ سن کر سیدنا ابوحذیفہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا ہم اپنے باپوں، بھائیوں اور قبیلے والوں کو تو قتل کریں اور عباس کو چھوڑ دیں؟! اللہ کی قسم، اگر وہ مجھے ملے تو میں انہیں اپنی تلوار کی خوراک بنا دوں گا۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے ابوحفص!“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ یہ پہلا دن تھا جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے میری کنیت ابوحفص سے پکارا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا رسول اللہ کے چچا کے چہرے پر تلوار ماری جائے گی؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: (اے اللہ کے رسول!) مجھے چھوڑئیے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں کیونکہ یہ منافق ہو گیا ہے۔ سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ (بعد میں ندامت سے) کہا کرتے تھے کہ میں اس جملے کی وجہ سے جو میں نے اس دن کہا تھا، خود کو کبھی مامون نہیں سمجھتا اور مسلسل ڈرتا رہتا ہوں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ شہادت کے ذریعے اس کا کفارہ فرما دے، چنانچہ وہ جنگِ یمامہ کے دن شہید ہو گئے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5058]
تخریج الحدیث
«إسناده حسنٌ كسابقه،» [ترقيم الرساله 5058] [ترقيم الشركة 5020]
الحكم على الحديث
إسناده حسنٌ كسابقه
Grade: إسناده حسنٌ كسابقه
← Previous Hadith (5057) Back to Bab Next Hadith → (5059)