☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4956
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4956
حدثني محمد بن صالح بن هانئ حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى الشهيد، حدثنا أحمد بن يونس، حدثنا بكر بن عيّاش، حدثنا يزيد بن أبي زياد عن مِقسَم، عن ابن عباس قال: لما قُتل حمزةُ أقبلتْ صفيةُ تَطلُبُه لا تدري ما صَنَعَ، فلقيَتْ عليًّا والزبيرَ، فقال عليٌّ للزبير: اذكُر لأُمّكَ، وقال الزُّبَير لعليٍّ: لا، اذكُر أنتَ لعمّتِك، قالت ما فعلَ حمزةُ؟ فأرَيَاها أنهما لا يَدرِيان، فجاءتِ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"إني أخافُ على عقلِها" فوضعَ يدَه على صدرِها ودعا، فاسترجَعتْ وبَكَت، ثم جاء فقام عليه وقد مُثِّلَ به، فقال:"لولا جَزَعُ النساءِ لتَركتُه حتى يُحشَر مِن حَواصِل الطَّير وبُطُونِ السِّباع". ثم أمر بالقَتْلى فجعل يُصلِّي عليهم، فيَضعُ تسعةً وحمزةَ، فيكبِّر عليهم سبعَ تكبيراتٍ، ثم يُرفَعُون ويُترَك حمزةُ، ثم يُؤتَى (1) بتسعةٍ، فيُكبِّر عليهم سبعَ تكبيراتٍ، حتى فرَغَ منهم (2)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4895 - سمعه أبو بكر بن عياش من يزيد قلت ليسا بمعتمدين
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب سیدنا حمزہ شہید ہوئے تو ان کی بہن سیدہ صفیہ انہیں ڈھونڈتی ہوئی آئیں، انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کے بھائی کے ساتھ کیا ہوا ہے، راستے میں ان کی ملاقات سیدنا علی اور سیدنا زبیر سے ہوئی، علی نے زبیر سے کہا: ”اپنی والدہ کو بتا دو“، زبیر نے علی سے کہا: ”نہیں، تم اپنی پھوپھی کو بتاؤ“، سیدہ صفیہ نے پوچھا: ”حمزہ کا کیا ہوا؟“ ان دونوں نے لاعلمی ظاہر کی، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ڈر ہے کہ کہیں ان کی عقل (صدمے سے) مغلوب نہ ہو جائے“، پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا ہاتھ ان کے سینے پر رکھا اور دعا فرمائی، چنانچہ انہوں نے کلمہ استرجاع پڑھا اور روئیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدنا حمزہ کے پاس آ کر کھڑے ہوئے جبکہ ان کا مثلہ کیا گیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر عورتوں کے غم کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں چھوڑ دیتا یہاں تک کہ وہ پرندوں اور درندوں کے پیٹ سے اٹھائے جاتے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شہداء کے جنازے کا حکم دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نو شہداء کے ساتھ حمزہ کو رکھتے اور ان پر سات تکبیریں کہتے، پھر ان نو کو اٹھا لیا جاتا اور حمزہ وہیں رہتے، پھر دوسرے نو لائے جاتے اور ان پر بھی سات تکبیریں کہی جاتیں، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمام شہداء سے فارغ ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4956]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف بمرّة، أبو بكر بن عيّاش - وإن كان صدوقًا - في حفظه سوءٌ، وشيخه يزيد ابن أبي زياد - وهو الهاشمي مولاهم - الجمهور على تضعيفه، وقد كان ساء حفظه لما كبر فصار يُلقَّن فيَتَلقَّن، وقد انفرد فيه بألفاظ وخُولف في أخرى.» [ترقيم الرساله 4956] [ترقيم الشركة 4923] [ترقيم العلميه 4895]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف بمرّة
Grade: إسناده ضعيف بمرّة
← Previous Hadith (4955) Back to Bab Next Hadith → (4957)