☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4944
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4944
أخبرنا أبو العباس المحبُوبي بمَرُو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عُبيد الله بن موسى أخبرنا أسامة بن زيد عن نافع عن ابن عمر، قال: رجعَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يوم أُحُد، فسمع نساءَ بني عبد الأشْهَل يَبكِين على هَلْكاهُنَّ، فقال:"لكنَّ حمزةَ لا بَواكيَ له"، فجئن نِساءُ الأنصار فبَكَين على حمزة عنده، ورَقَد فاستيقَظ وهنَّ يَبكِين، فقال:"يا وَيلَهنَّ، إنهن لَهاهُنا حتى الآن؟! مُروهُنَّ فليرجِعْن، ولا يَبكِين على هالكٍ بعدَ اليوم (1) . صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جنگِ احد کے دن واپس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بنو عبد الاشہل کی عورتوں کے رونے کی آواز سنی جو اپنے مقتولین پر رو رہی تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”لیکن حمزہ کے لیے تو کوئی رونے والی نہیں ہے“، چنانچہ انصار کی عورتیں آئیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حمزہ پر رونے لگیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سو گئے اور جب بیدار ہوئے تو وہ اب بھی رو رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”افسوس ان پر، کیا یہ اب تک یہیں ہیں؟! انہیں کہو کہ واپس چلی جائیں اور آج کے بعد کسی مرنے والے پر (اس طرح) نہ روئیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4944]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل أسامة بن زيد: وهو اللَّيثي.» [ترقيم الرساله 4944] [ترقيم الشركة 4911]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (4943) Back to Bab Next Hadith → (4945)