أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصفّار، حدثنا أحمد بن مِهْران حدثنا عُبيد الله بن موسى، حدثنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن حارثة بن مُضَرِّبٍ، عن عليٍّ، قال: قال لي رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"نادِ حمزةَ فكان أقربَهم إلى المشركين -: مَن صاحبُ الجملِ الأحمَر، وماذا يقول لهم" ثم قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إن يكن في القوم أحدٌ يأمرُ بخيرٍ، فعسى يكونُ صاحبَ الجملِ الأحمرِ"، فقال لي حمزةُ: هو عُتبة بن ربيعة، وهو يَنْهى عن القتالِ، وهو يقولُ: يا قومِ، إني أرى قَومًا لا تَصِلُون إليهم وفيكم خيرٌ، يا قومِ اعِصبُوها اليومَ بي، وقولوا: جَبُنَ عُتبةٌ بن رَبيعة، ولقد علمتُم أني لستُ بأجبَنِكم، فسمعَ بذلك أبو جَهْل، فقال: أنت تقولُ هذا؟! لو غيرُك قال قد مُلِئتَ رُعبًا، فقال: إيايَ تعني يا مُصفِّرَ استِه؟! قال: فَبَرَزَ عُتبةُ وأخوه شَيْبَةُ وابنه الوليدُ، فقالوا: من يُبارِزُ؟ فخرج فِتيةٌ من الأنصار شَبَةٌ، فقال عتبةُ: لا نريدُ هؤلاءِ، ولكن يُبارِزُنا من أعمام بني عبد المطّلب؟ فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"قُمْ يا حمزةُ، قُمْ يا عُبيدةُ، قم يا عليٌّ"، فبَرَزَ حمزةُ لِعُتبة، وعُبيدةُ لشَيْبة، وعليٌّ للوليد، فقَتَل حمزةُ عُتبةَ، وقَتَل عليٌّ الوليد، وقَتَل عُبيدةُ شَيْبَةَ، وَضَرَبَ شَيْبَةٌ رِجلَ عُبيدةَ فقطَعها، فاستنقذَه حمزةُ وعليٌّ، حتى تُوفِّي بالصَّفْراء (1) . صحيح علي شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4882 - لم يخرجا لحارثة وقد وهاه ابن المديني
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”حمزہ کو پکارو - اور وہ مشرکین کے سب سے زیادہ قریب تھے -: دیکھو یہ سرخ اونٹ والا کون ہے اور وہ ان سے کیا کہہ رہا ہے؟“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ان لوگوں میں کوئی ایسا ہے جو بھلائی کا حکم دے رہا ہے، تو شاید وہ سرخ اونٹ والا ہی ہو“، پھر حمزہ نے مجھے بتایا کہ وہ عتبہ بن ربیعہ ہے اور وہ قتال سے منع کر رہا ہے، وہ کہہ رہا ہے: ”اے میری قوم! میں ایسے لوگ دیکھ رہا ہوں جن تک تم نہیں پہنچ پاؤ گے (انہیں مغلوب نہیں کر سکو گے) جبکہ تم میں خیر باقی ہے، اے میری قوم! آج اس بات کا بوجھ مجھ پر ڈال دو اور کہہ دینا کہ عتبہ بن ربیعہ بزدل ہو گیا، حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تم میں بزدل نہیں ہوں“، ابوجہل نے یہ سنا تو کہا: ”تم یہ بات کہہ رہے ہو؟! اگر تمہارے سوا کوئی اور یہ کہتا (تو خیر تھی)، تم تو خوف سے بھر گئے ہو“، عتبہ نے جواب دیا: ”اے پیلے سرین والے (انتہائی تذلیل آمیز جملہ)! کیا تم مجھے یہ کہہ رہے ہو؟“ راوی کہتے ہیں: پھر عتبہ، اس کا بھائی شیبہ اور اس کا بیٹا ولید سامنے آئے اور کہا: ”مقابلے کے لیے کون آئے گا؟“ انصار کے چند نوجوان نکلے تو عتبہ نے کہا: ”ہمیں ان کی ضرورت نہیں، بلکہ ہمارے مقابل ہمارے چچا زاد بنو عبدالمطلب کو بھیجو“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے حمزہ! اٹھو، اے عبیدہ! اٹھو، اے علی! اٹھو“، چنانچہ حمزہ کا مقابلہ عتبہ سے، عبیدہ کا شیبہ سے اور علی کا ولید سے ہوا، حمزہ نے عتبہ کو قتل کر دیا، علی نے ولید کو قتل کر دیا اور عبیدہ نے شیبہ کو قتل کیا، لیکن شیبہ نے عبیدہ کی ٹانگ پر ضرب لگا کر اسے کاٹ دیا تھا، پھر حمزہ اور علی نے انہیں بچا کر نکالا یہاں تک کہ وہ مقامِ صفراء میں وفات پا گئے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4943]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، لكن اختُلف في ذكر الخصوم كما تقدَّم بيانه برقم (4923)، فبعضهم يذكر عُتبة بن ربيعة في مقابل عُبيدة بن الحارث وشيبة بن ربيعة في مقابل حمزة بن عبد المطّلب. ولكن ما جاء في هذه الرواية هو الأكثر والأشهر إسرائيل: هو ابن يونس بن أبي إسحاق عمرو بن عبد ...» [ترقيم الرساله 4943] [ترقيم الشركة 4910] [ترقيم العلميه 4882]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح