☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4790
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4790
أخبرني أبو الحسين بن أبي عمرو السَّماك وأبو أحمد الحسين بن علي التميمي، قالا: حدثنا عبد الله بن محمد البَغَوي، حدثني سعيد بن يحيى الأُموي، حدثني أبي، حدثني يزيد بن سنان، حدثنا عقبة بن رُوَيم، قال: سمعت أبا ثعلبة الخُشَني، يقول: كان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إذا رجَعَ من غَزَاةٍ أو سفرٍ أتى المسجد فصلى فيه ركعتين، ثم ثَنَّى بفاطمة، ثم يأتي أزواجه، فلما رجَعَ خرج من المسجد، تلقته فاطمةُ عند باب البيت تَلْثَم فاهُ وعينيه تبكي، فقال لها:"يا بنيةُ، ما يُبكيك؟" قالت: يا رسول الله، ألا أراكَ شَعِثًا نَصِبًا، قد اخلَولَقَتْ ثِيابُك، قال: فقال:"فلا تبكي، فإنَّ الله ﷿ بَعَثَ أباكِ لأمرٍ لا يبقى على ظهرِ الأرض بيتُ مَدَرٍ ولا شَعرٍ إِلَّا أَدخلَ الله به عِزًّا أو ذُلًّا، حتى يبلغ حيث بلغ الليلُ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. حدثنا الحاكم الفاضل أبو عبد الله محمد بن عبد الله الحافظُ إملاء غُرةَ ذي القعدة سنة اثنتين وأربع مئة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4737 - يزيد بن سنان هو الرهاوي ضعفه أحمد وغيره وعقبة نكرة لا تعرف
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب کسی غزوے یا سفر سے واپس تشریف لاتے تو پہلے مسجد میں داخل ہو کر دو رکعت نماز ادا فرماتے، پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے جاتے اور اس کے بعد اپنی ازواج مطہرات کے پاس جاتے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (ایک بار) واپس آئے اور مسجد سے نکلے تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے گھر کے دروازے پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا استقبال کیا، وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دہن مبارک اور آنکھوں کا بوسہ لینے لگیں اور رونے لگیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”اے بیٹی! تمہیں کس چیز نے رلایا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں آپ کو پراگندہ حال اور تھکا ہوا دیکھ رہی ہوں اور آپ کے لباس بھی بوسیدہ ہو گئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پس تم روؤ نہیں، کیونکہ اللہ عزوجل نے تمہارے باپ کو ایک ایسے کام (دین) کے لیے مبعوث فرمایا ہے جو روئے زمین پر مٹی کے بنے کسی گھر یا بالوں کے بنے کسی خیمے کو نہیں چھوڑے گا مگر اللہ اس میں (اسلام کے ذریعے) عزت یا (کفر کے ذریعے) ذلت داخل کر دے گا، یہاں تک کہ یہ دین وہاں تک پہنچ کر رہے گا جہاں تک رات پہنچتی ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4790]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف كما تقدم بيانه برقم (1817).» [ترقيم الرساله 4790] [ترقيم الشركة 4764] [ترقيم العلميه 4737]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (4789) Back to Bab Next Hadith → (4791)